غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے پہلے مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالی رہا، ریڈ کراس کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے دیر البلح علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے بسوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قلات: بلوچستان ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے رہے۔