جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کو پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیس کی سماعت جہانگیری کو
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ نظام متعارف کرادیا
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ میکینزم متعارف کرادیا۔
سائلین اور عوام اب ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرا سکیں گے، عدالت کا افسران و اسٹاف کے طرزِ عمل پر شکایات کے لیے خصوصی نظام متعارف کرادیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای میل ایڈریس اور مخصوص واٹس ایپ نمبر جاری کردیا، شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوامی اعتماد بڑھانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے نظام بنایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں سے فیڈبیک دینے کی درخواست کر دی۔