اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم drap WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس)
مختلف میڈیکل ڈیوائسز پر پابندی سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو پاکستان میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق ڈریپ نے انٹرو ڈائگناسٹک (IVD) میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کو رجسٹریشن سے مشروط کر دیا ہے، جو خلافِ قانون ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ڈریپ کے متنازعہ ایس او پی کی وجہ سے امپورٹرز اور ہیلتھ انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ملک بھر میں ضروری میڈیکل ڈیوائسز کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ ڈریپ اور متعلقہ ادارے آئندہ سماعت تک درخواست گزاران کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کریں۔ وزارتِ صحت، ڈریپ اور دیگر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

کیس کو نومبر 2025 کے دوسرے ہفتے میں مزید سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، امریکی دباؤ پر روسی تیل کی خریداری نصف کر دی پنجاب میں پاور شیئرنگ، بلدیاتی قانون سازی پر ڈیڈلاک: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات بے نتیجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے کس کس نے کوالیفائی کیا؟ 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،ہارون الرشید صدر منتخب پاکستان امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: جنرل ساحر شمشاد تاجروں، علما، سول سوسائٹی نے مذہبی جماعت کی جمعہ کو ہڑتال کی کال مسترد کردی جلا ئوگھیرئوا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.