ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان نے ارشدندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پرتاحیات پابندی لگادی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے پہلے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگادی۔2021 سے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سلمان بٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے۔چند ہفتے قبل فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی مایوس کن پرفارمنس پر سلمان اقبال بٹ سے جواب طلبی کی تھی جس کا سلمان اقبال بٹ نے تین روز قبل مفصل جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے جس کی پاداش میں سلمان بٹ پر تاحیات جب کہ حبیب شاہ پر 10 سال کی پابندی لگائی، معاملے پر فیڈریشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سلمان بٹ اور حبیب شاہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔سلمان اقبال بٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ سلمان بٹ پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، نوٹیفکیشن ملنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے ذاتی اختلافات اور میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ کیا ہے، جواب طلبی پر دیے جانے والے تفصیلی جواب کا بھی ردعمل ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایتھلیٹکس فیڈریشن سلمان اقبال بٹ فیڈریشن نے
پڑھیں:
سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 ٹرائی سیریز کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیت کے بغیر ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوسکتا ہے۔
سری لنکا نے اب تک 10 اوورز میں 93 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان نے اہم فاسٹ بولرز کو آرام دیافائنل میں رسائی یقینی ہونے کے بعد پاکستان نے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بدستور آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد وسیم اور سلمان مرزا کو مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ اس میچ کو ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشنز بہتر بنانے اور نئے ٹیلنٹ کا اعتماد بڑھانے کا بہترین موقع قرار دے رہی ہے۔
سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سری لنکا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 مقابلہ سہ فریقی ٹورنامنٹ