WE News:
2025-10-13@15:30:54 GMT

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔

اے ایف پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ 10 اکتوبر کو صدر وجاہت حسین ساہی کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شفافیت، آئینی عملداری اور تنظیمی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے اہم انتظامی فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟

فیڈریشن نے سلمان بٹ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بطور سابق عہدیدار پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (پی اے اے) کے آئین کی خلاف ورزیاں کیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ آئندہ کسی بھی ایتھلیٹکس سرگرمی میں، خواہ بطور کوچ، کھلاڑی، عہدیدار یا نمائندہ، ملکی یا بین الاقوامی سطح پر حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسی اجلاس میں حبیب شاہ، سابق سیکریٹری پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن، پر بھی 10 سال کے لیے ہر قسم کی ایتھلیٹکس سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی۔

اے ایف پی نے 31 اگست 2025 کو ہونے والے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو بھی غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دے دیا۔ کمیٹی کے مطابق انتخابات کے اعلان سے صرف دو روز قبل، یعنی 29 اگست کو رات گئے اطلاع دی گئی، حالانکہ فیڈریشن کے آئین کے تحت کم از کم 21 دن پہلے انتخابی اجلاس کا نوٹس جاری کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

مزید کہا گیا کہ حتیٰ کہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کو بھی انتخابات کے شیڈول کا علم 30 اگست تک نہیں تھا، جو شفافیت کی مکمل کمی اور آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کو ظاہر کرتا ہے۔

فیڈریشن نے ان اقدامات کو آئین کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا اور واضح کیا کہ ایسی روش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صورتحال کی اصلاح کے لیے ایک منیجمنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی شاہدہ خانم کریں گی۔ یہ کمیٹی پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے شفاف اور آئینی انتخابات منعقد کرائے گی اور اس وقت تک ایسوسی ایشن کے معمول کے امور بھی چلائے گی۔

صدر اے ایف پی وجاہت ساہی نے بتایا کہ انہیں انتخابات کی اطلاع 29 اگست کو رات 11:39 بجے ملی، اور اگلے روز ہی اے ایف پی نے انہیں غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ ان کے مطابق سلمان بٹ 6 اگست کے بعد پی اے اے کے صدر نہیں رہے تھے، لیکن وہ دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم اور فیملی کے لیے بڑا اعلان، مگر کیا؟

وجاہت ساہی نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کمیٹی نے سخت کارروائی کی سفارش کی۔ ان کے مطابق اے ایف پی کا مقصد قومی وقار کو بلند رکھنا ہے، جیسا کہ پیرس 2024 اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو تاحیات پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، جیسا کہ آئین میں درج ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سلمان بٹ کو اے ایف پی نے ٹوکیو 2021 اولمپکس کے بعد ارشد ندیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ ان کی کوچنگ میں ارشد ندیم نے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ، 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور، اور پیرس 2024 اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارشد ندیم ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستا پابندی عائد سلمان بٹ کوچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستا پابندی عائد کوچ پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے اے ایف پی کے مطابق کے لیے کے بعد

پڑھیں:

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت میں تشویش ناک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد:

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے بات بار پورٹل بند کرنے کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے، چینی کا بحران سنگین ہونے اور مارکیٹ میں چینی ناپید ہو نے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس ٹریک پورٹل کی بندش کے حوالے سے وزیر خزانہ اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی کو دوسرا خط لکھ دیا۔

خط میں ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی تو اس کیلئے انڈسٹری کو کسی صورت مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، شوگر انڈسٹری حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مداخلت کرکے تمام پابندیوں کو جلد ہٹائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ترجمان نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ ہر شوگر مل میں نصب ایف بی آر کے سیلز ٹریکنگ سسٹم پورٹلز کو جان بوجھ کر روکنے کا معاملہ ابھی بھی برقرار ہے جس سے ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی سپلائی میں خلل پڑرہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو معاف کر کے ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی کو جلد فروخت کرنے کیلئے پورٹلز کو بار بار بلاک  کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود چینی کی قیمت کے استحکام پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا ملکی چینی کی لفٹنگ روکنا اور درآمدی چینی کی فروخت میں سہولت فراہم کرنا  مارکیٹ کو بھی غیر مستحکم کررہا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملوں کے پاس چینی کا ذخیرہ موجود ہے لیکن وہ ایف بی آر کے ایس-ٹریک پورٹل کے بند ہونے کی وجہ سے چینی بروقت روانہ نہیں کرپا رہے، چینی سے لدے ٹرکوں کو ملوں سے باہر نہیں جانے دیا جارہا جبکہ ان کے بینک قرضے بھی واجب الادا ہیں جس سے گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی کرنے کیلئے ان کا کیش فلو بھی متاثر ہو گا، اس طرح کے انتظامی اقدامات شوگر انڈسٹری کیلئے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں اور اس صورتحال سے پیدا کردہ  مالی بحران کی وجہ سے شوگر ملوں کو کرشنگ سیزن بروقت شروع کرنے میں مشکلات ہیں۔

خط میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس بات کا بھی اندیشہ ہے کہ ایسی پالیسی سے مارکیٹ میں چینی ناپید ہوجائے گی اور قیمتیں مزید بڑھیں گی جس کیلئے انڈسٹری کو کسی صورت مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، شوگر انڈسٹری حکومت  سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مداخلت کرکے تمام پابندیوں کو جلد ہٹائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • پریم یونین وفد سے ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات
  • آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل
  • گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان نے ارشدندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پرتاحیات پابندی لگادی
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد
  • کھاوڑہ کا اعزاز: راجا آفتاب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر منتخب
  • سونا آج بھی 2100 روپے فی تولہ مہنگا
  • ارشد ندیم کے کوچ نے خراب کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت میں تشویش ناک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا