عمران سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی کا چیف جسٹس کو خط
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم معاملات پر آئینی اور اخلاقی طور پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پہلے ہی وزارت داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور پنجاب حکومت سے درخواست کرچکے ہیں۔ سہیل آفریدی نے خط میں بتایا کہ دیگر صوبوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے اور پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل پر پابندی سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عوامی مفاد کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ خط میں لکھا ہے کہ میں صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، میرا آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف سے ہدایات لوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے چیف جسٹس
پڑھیں:
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 15 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔امید ہے کہ اِن شاء اللّٰہ وہ صوبے کو درپیش مسائل کے حل، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں گے، اور عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام بے گناہ اسیران کی رہائی کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔(جاری ہے)
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے حلف کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کردی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقاراحمد نے جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھاتے مؤقف اپنایا کہ ’گزشتہ روز چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے احکامات جاری کیے، جس سے یہ درخواست غیرموثر ہوگئی‘، اس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ ’جی ہمیں چیف جسٹس کے آرڈر کا علم ہے، آپ دوسرے فریق کو فی الحال دلائل پیش کرنےدیں۔