پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 15 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔امید ہے کہ اِن شاء اللّٰہ وہ صوبے کو درپیش مسائل کے حل، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں گے، اور عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام بے گناہ اسیران کی رہائی کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے حلف کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کردی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقاراحمد نے جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھاتے مؤقف اپنایا کہ ’گزشتہ روز چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے احکامات جاری کیے، جس سے یہ درخواست غیرموثر ہوگئی‘، اس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ ’جی ہمیں چیف جسٹس کے آرڈر کا علم ہے، آپ دوسرے فریق کو فی الحال دلائل پیش کرنےدیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سہیل آفریدی

پڑھیں:

نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سہیل آفریدی کا کہنا ہے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں جاری ہیں ۔ این ایف سی ایوارڈز کا پورا حصہ بھی نہیں دیا جارہا ۔ 4 دسمبر کو معاملے پر ہونے والے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی کا شیئر خیبرپختونخوا کو پورا تقسیم نہیں ہورہا، 7 سال میں ایک ہزار350ارب روپے خیبرپختونخوا کو نہیں دیئے گئے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیر کو یونیورسٹیز میں سیمینار ہوں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گےاین ایف سی پرتمام سیاسی جماعتوں کامؤقف ایک ہو، پرامن احتجاج انصاف کے حصول کیلئے ہے، ہماری کارکردگی ہے تو ہی تیسری مرتبہ صوبے میں ہماری حکومت ہے۔

سالانہ کوئز مقابلہ ’’برین آف لاہور 2025‘‘ کا انعقاد ، 500 سے زائد سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء کی شرکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
  • لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کئے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
  • سہیل آفریدی کو عمران خان کی رائے کے بغیر کابینہ بنانے کی ہدایت، کے پی اسپیکر
  • عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی
  • نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدی
  • کسی دبائویاخوف سے پیچھے ہٹنے والےنہیں،سہیل آفریدی
  • نو مئی ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس، ملزمان کی فرانزک تصدیق کیلئے درخواست دائر