حالی روڈ کے علاقے میں جمعرات کے روز ریفریجریٹر کے کمپریسر کے پھٹنے سے لگنے والی ہولناک آگ سے جھلسنے والا شوہر، جہانگیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دو روز قبل اسی واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والی اس کی اہلیہ دعا بھی انتقال کر چکی ہے۔ اس اندوہناک واقعے میں اموات کی تعداد اب دو ہو گئی ہے۔

واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب اچانک ریفریجریٹر کا کمپریسر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کی دو کمسن بیٹیاں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔

4 سالہ کنول اور 1 سالہ عروسہ اب بھی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

— فائل فوٹو 

پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک شخص نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بیوی بچوں کے قتل کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس گئے
  • ہر سال تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں 80 لاکھ اموات کا انکشاف
  • عصبی امراض سے سالانہ 1 کروڑ 10 لاکھ اموات، دنیا کی 40 فیصد آبادی متاثر
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات  کو طلب کرلیا
  • اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
  • بھارتی کھانسی کے شربت بچوں کیلیے زہر ہیں؛ 20 اموات ہوئیں؛ عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ
  • پشاور: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  • پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل
  • افریقہ میں نوجوانوں اور خواتین کی اموات کی شرح اندازوں سے زیادہ