وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیاہے، اجلاس میں افغان طالبان ،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے۔علاوہ ازیں اجلاس میں قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔