بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔

کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، جبکہ خود انہیں دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے کے باعث کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی پس منظر کے فرق کے باعث ان کا بالی ووڈ کا سفر زیادہ مشکل اور مشقت طلب رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنے سفر اور کامیابی پر فخر کرنے کا حق حاصل ہے، اور وہ بھی اپنی جدوجہد پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ کنگنا کے مطابق اگر لوگ ان کے مؤقف سے اختلاف کریں تو انہیں اس کی پرواہ نہیں، کیونکہ وہ سچائی پر یقین رکھتی ہیں اور خود سے بھی ہمیشہ سچ بولتی ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت نے 2006 میں فلم گینگسٹر سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا جس کیلئے انہیں بیسٹ فی میل ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا اور ان کی پہلی ہی فلم کامیاب رہی جس کے بعد کبھی انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ

پڑھیں:

اے آر رحمان کا مشہور گانا ‘خواجہ میرے خواجہ’ کے بارے میں بڑا انکشاف

نیو دہلی:

مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔

بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔

اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں بلکہ اس گانے کو مختلف منصوبے کے لیے ترتیب دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک دفعہ اجمیر گیا تھا تو وہاں ایک خادم نے کہا کہ آپ خواجہ پر کوئی نعت کیوں نہیں بناتے اور آپ نے ابھی تک نہیں بنائی، آپ نے تو پیا حاجی علی بنایا تھا، جس پر میں نے جواب دیا کہ پتا نہیں، اس پر خیال نہیں آیا آپ دعا کریں کہ کوئی خیال آجائے۔

اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے پس منظر کی کہانی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا جاتے ہوئے دوران پرواز ایک رومانوی دھن بنانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو اسی دوران خواجہ صاحب کے نام ایک نعت بنانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی دھن خود اے آر رحمان نے ریکارڈ کی اور اس کے بول کاشف سے لکھوائے اور بعد میں جب ہدایت کار آشوتوش گواریکر نے فلم جودھا اکبر کے لیے رابطہ کیا، تو انہیں یہ نعت پیش کی۔

اے آر رحمان نے بتایا کہ ابتدا میں گواریکر صرف چند مصرعے لینا چاہتے تھے لیکن انہیں پورا گانا شامل کرنے پر قائل کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آشوتوش گواریکر نے پوری نعت سننے کے بعد ہاتھ تھام لیا اور زور دیتے رہے کہ یہ گانا مجھے دے دو، پھر میں نے ہانمی بھری لیکن یقینی بنایا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر دو سال بعد مجھے آسکر مل گیا اور یہ سب خواجہ میرے خواجہ کی برکتیں تھیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کی مشہور فلم جودھا اکبر 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے ہدایت کار آشوتوش گواریکر تھے، فلم میں ریتک روشن نے مغل بادشاہ اکبر کا کردار ادا کیا تھا اور ایشوریا رائے نے ان کی راجپوت بیوی جودھا بائی کا کردار نبھایا تھا۔

بالی وڈ کی یہ فلم کامیاب ثابت ہوئی تھی اور دنیا بھر میں 107 کروڑ روپے سے زائد کمایا تھا، رپورٹس کے مطابق جودھا اکبر کو 2000 کی دہائی کی سب سے یادگار اور شان دار فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جج نے والد سے کہا کہ کوئی اچھا لڑکا مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہے گا: سشمیتا سین
  • کیرئیر بنانا مشکل تھا میرے سوا انڈسٹری میں کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت
  • فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
  • خیبر پی کے میں کس کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے  مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں: علی محمد خان  
  • اے آر رحمان کا مشہور گانا ‘خواجہ میرے خواجہ’ کے بارے میں بڑا انکشاف
  • پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق
  • پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان
  • پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سعد رفیق
  • پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی: سعد رفیق