(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی
اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار لائیں گی۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ اس وقت فلور کراسنگ ایکٹ نافذ نہیں، ماضی میں پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے لوگ توڑ کر کہا کہ ان کا ضمیر جاگ گیا، اب دیکھتے ہیں کتنے لوگوں کا ضمیر جاگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کے لیے امیدوار کھڑا کرے گی، اگر ہمیں مینڈیٹ اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے حمایت ملی تو انکار نہیں کریں گے۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی شق نہیں جو ظاہر کرے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے، اگر پی ٹی آئی حالات کی پرواہ کیے بغیر گندی سیاست کرے گی تو ہم بھی اپنا فیصلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی شکایت پر ہٹایا گیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما انجینئر ضیاالرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ صوبے میں بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ پارٹی کے اندر تبدیلی لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ تبدیل کیا اور نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا، تاہم وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کے انتخاب پر پارٹی کے اندر کوئی بحث نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی تھا کہ

پڑھیں:

اپوزیشن کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔  اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔  ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب کہ دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن کا خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دلوانے کے لیے عدالت جانے کا اعلان
  • اپوزیشن کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب؛خیبرپختونخوااسمبلی میں ووٹنگ جاری، اپوزیشن کا واک آؤٹ
  • پختونخوا کانیا وزیراعلیٰ کون ؟پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے 4 امیدوار میدان میں آگئے
  • خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا
  • پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب
  • اپوزیشن کا وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
  • پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی: سعد رفیق