میشا شفیع اور عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کیلئے پُرعزم
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکاراؤں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر پہچان قائم کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھالیا۔
انہوں نے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے اپنے اپنے نئے البم و گانے انفرادی طور پر جمع کروا دیے۔
میشا شفیع نے اپنا پہلا سولو البم ’کھلنے کو‘ 3 کیٹیگریز کے لیے پیش کیا ہے، ان میں بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ انجینئرڈ البم (نان کلاسیکل) شامل ہے۔
میشا کے مذکورہ 47 منٹ کے البم میں 11 گانے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ہنٹنگ ساؤنڈ اسکیپ، خود شناسی شاعری اور جذبات سے بھرپور دھنیں شامل ہیں۔
دوسری جانب گریمی یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے بہترین ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لیے اپریل میں ریلیز ہونے والا ’رات کی رانی‘ کا ریمکس ورژن ’خرانگ بن‘ جمع کروایا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف: شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
افغانستان کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 12 جوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات میں تناؤ، بابر خان خٹک کا نغمہ ’نمک حرام‘ سوشل میڈیا پر وائرل
نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا، سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کے عوام ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے بہادر سپوتوں نے افغان سرزمین سے جارحیت کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے علاقائی سالمیت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطنِ عزیز کے خلاف ہر قسم کی جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چمن: پاک افغان سرحد پر مہاجرین کا انخلا جاری، تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل
واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، جس میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ اس دوران وطن کے 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خواجہ آصف دفاع وطن مسلح افواج پاکستان نماز جنازہ ادا وزیر دفاع وی نیوز