آخری البم میری موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا: ایڈ شیرن
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
مشہور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا آخری میوزک البم اُن کی موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران 34 سالہ گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے بعد بھی موسیقی کی دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔
ایڈ شیرن نے بتایا کہ میں نے اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل انتظام اپنی وصیت میں درج کردیا ہے، یہ البم میری موت کے بعد ریلیز ہوگی اور اس کی تکمیل کی ذمہ داری میری اہلیہ چیری سیبورن کے سپرد کی گئی ہے۔
ایڈ شیرن نے کہا کہ یہ البم میری وصیت کا حصہ ہے، اگر میں کل نہ رہوں تو چیری اس کے گانے منتخب کرے گی، یہ سب کچھ مکمل طور پر طے کیا جا چکا ہے۔
گلوکار کے مطابق اس پوسٹ ہومس (وفات کے بعد) البم میں میرے وہ تمام گانے شامل ہوں گے جو میں نے 18 سال کی عمر سے لے کر اپنی زندگی کے آخری دنوں تک لکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ شاید میرے اس فیصلے کو پسند نہ کریں، مگر میرے مداحوں کو یہ چیز بہت دلچسپ لگے گی۔
یاد رہے کہ ایڈ شیرن کا تازہ ترین البم Play رواں سال 12 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یاسین ملک رہائی کیلئےاہلیہ اور بیٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز
اسلام آباد (نیوزڈیسک) یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، اہلیہ کی میڈیا سے گفتگو۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، میں نے اور میری بیٹی نے آج سے عوامی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی جلسہ یا ریلی نہیں نکالنے لگے، ہم بس لوگوں سے رابطہ کریں گے۔
مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی چڑھانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، اگر یاسین ملک کی جان کو کچھ ہوا تو نیوکلیئر نہیں ہائڈروجن بم بھی چلے گا۔مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک صرف کشمیر کی خاطر بھوک ہڑتال پر گئے، یاسین ملک کی جان اس خطے کے لیے، بہت ضروری ہے میں ایک بیوہ کی زندگی گزار رہی ہوں اور میری بیٹی اپنے باپ کی آواز کو ترس رہی ہے۔