فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے جس پر اب اداکارہ حرا سومرو کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ریڈٹ پر شروع ہونے والی ان افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر حنا امان نامی ایک ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس حوالے سے کسی فہد مصطفیٰ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر بحث تیز ہو گئی ہے۔
اداکارہ حرا سُومرو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اس موضوع پر ردِعمل دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی فہد مصطفیٰ کے بارے میں کسی منفی بات یا غیر مناسب رویے کی بات نہیں سنی وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہمیشہ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
تاہم فہد کی دوسری شادی کے سوال پر حرا سُومرو نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ فہد مصطفیٰ نے واقعی دوسری شادی کی ہے یا نہیں۔
حرا کے مطابق اگر ایسا ہوا بھی ہے تو فہد کی پہلی اہلیہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور ممکن ہے وہ اس صورتِ حال کو سمجھداری سے سنبھال لیں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد کسی دوسری عورت میں دلچسپی رکھتا ہے تو اسے گرل فرینڈ بنا کر رکھنے سے بہتر ہے کہ اس سے شادی کرلے۔
اداکارہ نے نواجونوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس سے شادی کرلیں جبکہ لڑکیاں ایسے لڑکوں سے سیدھا شادی کا مطالبہ کریں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فہد مصطفی
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔