شادی سے انکار کرنے والی خاتون نے منگیتر سے گلے ملنے کی فیس طلب کر لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
چین میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے سابق منگیتر سے گلے ملنے کی فیس کا مطالبہ کردیا
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ہینان صوبے کی خاتون نے اپنے منگیتر کے خاندان سے دو لاکھ یوآن (چینی کرنسی) کا منگنی کا تحفہ لیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد خاتون نے جو کیا وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا ۔ خاتون نے مرد کو ایک لاکھ 79 ہزار یوآن واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ تاہم وہ ’گلے لگانے کی فیس‘ کے طور پر 30 ہزار یوآن کاٹنا چاہتی تھیں۔ اس رقم میں کچھ دوسرے اخراجات بھی شامل تھے۔
مبینہ طور پر خاتون نے سابق منگیتر سے گزشتہ سال شادی کرانے والے میچ میکر کے ذریعے ملاقات کی تھی۔ وہ دونوں ہینان صوبے کے پنگڈنگشن علاقے میں رہتے تھے۔ رواں جنوری میں ان کی منگنی کے بعد شادی نومبر میں طے کی گئی تھی۔
بتایا گیا کہ شادی کے لیے ہوٹل بھی بک کر لیا گیا تھا اور دعوت نامہ بھی بھیج دیا گیا تھا لیکن تقریب سے چند ہفتے قبل خاتون نے یہ کہتے ہوئے اپنی شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا کہ وہ اس شخص کی اہلیہ نہیں بننا چاہتیں۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر چین بھر میں 23 ملین افراد نے تبصرے کیے۔
اُن کے وان نامی میچ میکر نے میڈیا کو بتایا کہ ’خاتون کا خیال ہے کہ یہ بہت زیادہ دیانتدار شخص ہے اور اس کی آمدنی بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں تک دُلہن کو دی گئی رقم کی بات ہے تو وہ واپس کرنے کو تیار ہیں مگر اُس میں سے 30 ہزار یوآن خاتون ’گلے لگنے کی فیس‘ کے طور پر اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔
وان نے کہا کہ میں نے پچھلی دہائی میں 1,000 جوڑوں کو متعارف کرایا ہے۔ اس خاتون کا خاندان سب سے زیادہ مشکل تھا جن کا میں نے سامنا کیا۔ لیکن 30,000 یوآن کاٹنے کا اس کا مطالبہ غیراخلاقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگنی کے فوٹو شوٹ کے دوران فوٹوگرافر کے کہنے پر خاتون نے منگیتر کو گلے لگایا تھا۔
آخر میں دونوں خاندانوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خاتون سابق منگیتر کو ایک لاکھ 70 ہزار یوآن واپس کرے گی۔
شادی کا تحفہ، جسے دلہن کی قیمت بھی کہا جاتا ہے، چین میں ایک عام رواج ہے جہاں دولہا کا خاندان دلہن کے خاندان کو رقم ادا کرتا ہے اور ایسے بہت سے واقعات ہوتے ہیں جب خواتین شادی کی منسوخی کے بعد لی گئی رقم واپس کرنے سے انکار کر دیتی ہیں۔ چین کی سپریم پیپلز کورٹ نے اس معاملے کی تشریح کرتے ہوئے شادی توڑنے پر یہ رقم یا تحائف واپس کرنے کا کہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہزار یوا ن واپس کرنے خاتون نے کی فیس
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔