Express News:
2025-11-28@19:46:26 GMT

اریج فاطمہ نے کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرہ ادا کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

کینسر سے صحتیابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف کامیاب جدوجہد کے بعد عمرہ ادا کرنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

اریج فاطمہ نے مزید بتایا کہ اگلا دن خانہ کعبہ میں عبادت کرتے ہوئے گزرا، جہاں انہیں حطیم میں نماز ادا کرنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اگرچہ وہ حجر اسود کے قریب پہنچ گئیں تھیں، لیکن ہجوم کی وجہ سے اسے بوسہ نہیں دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صبر اور تحمل بھی عبادت کی ایک صورت ہے۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم اب وہ اسے شکست دے کر زندگی کی طرف واپس لوٹ گئیں ہیں۔ انہوں نے مداحوں کیلئے کینسر سے آگاہی کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اریج فاطمہ نے کے بعد

پڑھیں:

علیمہ خان کی شوکت خانم اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی درخواست

 

لاہور(نیوز ڈیسک) علیمہ خانم نےشوکت خانم کینسر ہسپتال کےبینک اکاونٹس ایمرجنسی بنیادوں پرڈی فریزکرنے کی درخواست دائر کردی۔علیمہ خانم کی جانب سےوکیل فیصل ملک نےانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہو کردرخواست دائر کرتے ہوئےموقف اختیارکیا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں،عدم ادائیگی کے باعث سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں،پورٹ پر پڑی دوائیوں میں زیادہ تر لائف سیونگ ڈرگس شامل ہیں۔

درخواست میں کہاگیا کہ اکاونٹ بلاک ہونے سے شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شوکت خانم کینسر ہسپتال کو روزانہ دوائیوں کی مد میں ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں۔۔ علیمہ خان عدالت کے سامنے سرنڈر کرچکی ہیں اب بینک اکاونٹ بندرکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔۔دوائیوں کی بروقت ترسیل نہ ہونے سے اگر کوئی مریض انتقال کرگیا تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

عدالت نےعلیمہ خانم کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو درخواست پر دلائل کے لیئے نوٹس جاری کر دیا،درخواست پرفریقین وکلاء کل دلائل پیش کرینگے،سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کل کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کارروائی، ایل پی جی کینٹینر سے کروڑوں ڈالرکی منشیات برآمد
  • اے این ایف کی بلوچستان میں کارروائی، ایل پی جی گیس کینٹینر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
  • بھارتی اداکارہ کے شوہر پر سنگین الزامات، مقدمہ درج کروادیا
  • علیمہ خان کی شوکت خانم اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی درخواست
  • اداکارہ ماہرہ خان کی شوہر کے ساتھ انٹری، ویڈیو وائرل
  • چینی روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • قدسیہ علی: پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی میں دلچسپی نہیں رکھتے
  • اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق مفتی عبدالقوی کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا
  • اداکاراحمد رفیق اورماڈل قرۃالعین آزاد نے نکاح کرلیا
  • شیخ رشید کو عمرہ سے روکنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور