بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع ستابور سے ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی رات کے وقت سانپ بن جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔
یہ واقعہ میراج نامی شخص نے عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کیا، اس پروگرام میں عام طور پر لوگ بجلی، پانی، سڑکوں اور راشن کارڈ جیسی شکایات پیش کرتے ہیں، تاہم میراج کی شکایت نے سب کو حیران کر دیا۔
میراج نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے اسے ایک بار کاٹ بھی لیا تھا اور وہ کئی بار رات کے وقت جاگ کر مزید حملوں سے بال بال بچا۔
اس نے حکام سے فوری تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری جان خطرے میں ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے اس غیر معمولی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ابتدائی طور پر حکام نے اس معاملے کو ممکنہ ذہنی دباؤ یا نفسیاتی مسئلہ قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ حقائق کی مکمل جانچ کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بظاہر یہ معاملہ نفسیاتی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے، لیکن چونکہ درخواست گزار نے باضابطہ طور پر تحفظ کی درخواست دی ہے، اس لیے ہم معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
خبر سوشل میڈیا پر وائل ہوتے ہی صارفین کے درمیان دلچسپ تبصروں اور میمز کا طوفان آگیا۔
ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ پتہ نہیں کتنے لوگوں کو ڈس چکی ہوگی، جبکہ دوسرے نے طنزاً کہا کہ کہیں تم نے اس کی ناگ منی تو نہیں چھپا لی؟ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ تم بھی سانپ بن جاؤ، بچنے کا یہی طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں صدیوں پرانی کہانیوں اور عقائد کے مطابق ناگن یا روپ بدلنے والے سانپوں پر یقین آج بھی کئی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
The post بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ appeared first on M News.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان(آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑتا رہا۔