ضیاءالدین انصاری دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور دیگر قیادت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ایک مرتبہ پھر ان پر اعتماد کیا اور وہ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کو دوسری مرتبہ لاہور کا امیر مقرر کر دیا۔ ضیاء الدین انصاری 2025 تا 2028ء تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کی تقرری دستور جماعت کی دفعات 40 اور 52 کے تحت عمل میں آئی۔ ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور دیگر قیادت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ایک مرتبہ پھر ان پر اعتماد کیا اور وہ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضیاءالدین انصاری جماعت اسلامی کے امیر
پڑھیں:
افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، حافظ نعیم
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں
بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں، دونوں ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہیے تھا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، ہمیں آپس میں لڑنا نہیں چاہیے، لڑانا سامراج کا کام ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا، افغانستان کے طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں۔پاکستان اور افغان حکام کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں، اپنی آزادی اور خودمختاری کا سودا نہ کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، لوگ شہید ہورہے ہیں اور بھوکے ہیں، ٹرمپ نے کوئی معاہدہ پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے مقابلے میں آنے کیلیے کوئی تیار نہیں ہے، حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا کہ جب بچے قتل ہو رہے تھے تو تم خاموش رہے، کوئی یہ نہ سمجھے قوم کو غلام بنا دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیویارک کے میٔر الیکشن، یورپ، سڈنی میں لوگ کھڑے ہیں، برطانیہ کے الیکشن کو غزہ کی صورت حال نے تبدیل کیا، ہمیں معلوم ہے ٹرمپ کی جمہوریت کیا ہے، ملین ڈالر خرچ کرکے ٹرمپ اقتدار میں آیا۔