گوگی، پنکی کے دور میں گندگی کے ڈھیر تھے، پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ بھی صاف کر رہی ہوں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)’’ سچا ہوا خواب ‘یہ ہے ستھرا پنجاب ''، 15کروڑ لوگوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام'' کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب کے اضلاع کے لئے 700 جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں فراہم کر دی ہیں۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی۔ سینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کیں۔ سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلی کی آمد پر سینٹری ورکرز نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی نے ہاتھ ہلا کر سینٹری ورکرز کے نعروں کا جواب دیا۔ فورٹریس سٹیڈیم میں نئی اور جدید ترین مشینری کا معائنہ کیا۔ سیوریج لائن کی گہرائی سے صفائی کرنے والے ہائی پریشر واٹر سسٹم جیٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔ مٹی وغیرہ سیوریج سے نکالنے والی سیور سیکشن مشین بھی دیکھی۔ نالوں کی گہرائی میں جمی مٹی اور دیگر رکاوٹیں نکالنے والی ڈی سلٹنگ مشین کا مشاہدہ کیا۔ نالیوں میں جمے سالڈ ویسٹ کو نکالنے کیلئے ونچنگ مشین بھی دیکھی۔ گندگی کی فوری منتقلی کیلئے جدید ترین ٹریکٹر ٹرالی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کی تقریب سے خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی اورکہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم کی وردی پہن کر فخر محسوس ہورہا ہے۔ ستھرا پنجاب کے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں۔ اگر بطور وزیر اعلیٰ میں کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب ٹیم کی وردی کیوں نہیں پہن سکتی۔ پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سب انتظامیہ میری فورس کا حصہ ہیں، اسی طرح ستھرا پنجاب بھی میری ٹیم کا حصہ ہے۔ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے شہر، دیہات، گلی محلوں، سڑکوں کو صاف کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ سیلاب کے دوران سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، کابینہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بھر پور کام کیا۔ سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم انسانی زنجیر بنا کر ریلے کو روک رہے تھے۔ ریسکیو کا کام ستھرا پنجاب کی ٹیم کا نہیں تھا لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر انہوں نے دن رات کام کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پر لگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے ہیں۔ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی صفائی کا نظام بھی ختم ہوگیا تھا۔ گوگی پنکی کے دور میں پاکستان کے ہر شہر، گلی محلے اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔ گزشتہ دور میں چند افراد کی صفائی ستھرائی پر مشتمل ٹیم تھی۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں کے علاوہ پورے صوبے میں صفائی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل ستھرا پنجاب ٹیم تشکیل دی۔ لوگ اب کوڑے والا نہیں کہتے بلکہ صفائی والے ورکرز کہہ کر پکارتے ہیں۔ ہر ضلع میں صفائی ستھرائی کیلئے مشینیں بھجوا رہے ہیں۔ ایک سال کے اندر تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ستھرا پنجاب کا پورا سسٹم نافذ ہے۔ پورے پنجاب میں 35ہزار مشینری آئٹمز اور لاکھوں کی تعداد میں کنٹینرز موجود ہیں۔ گزشتہ دور میں عیدالاضحیٰ پر کئی کئی ہفتے آلائشیں گلی محلوں میں پڑی رہتی تھیں لیکن اب عیدالاضحیٰ پر صرف دو گھنٹوں میں ہی آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ آج عوام کے پاس وزیراعلیٰ، منسٹر اور ادارے کے اہلکار جاتے ہیں۔ ہر ضلع کے پاس اس کی اپنی مشینری موجودہے، دوسرے اضلاع سے مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ شہروں میں پھر بھی صفائی ہوتی لیکن دیہات میں اس کا تصور ہی نہیں تھا۔ بیٹیاں اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھتی ہیں، آج پنجاب کا کونہ کونہ چمک دمک رہا ہے۔ شہبازشریف کہتے تھے کہ مریم نواز اتنے بڑے صوبے کو کیسے سنبھالے گی لیکن آج شہباز شریف مجھے ملتے ہیں تو کارکردگی دیکھ کر شاباش دیتے ہیں۔ تعلیم، صحت، صفائی، سڑکوں کی بحالی اور سواری عوام کے بنیادی حق ہیں۔ عوام کے ان حقوق کیلئے صدق دل اور پوری ایمانداری سے کام کر رہی ہوں۔ پورے پنجاب میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں ڈاکے اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا تھا۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندرگرفتار کر لیا جاتا ہے۔ مریم نواز ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہے جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔ اگر میں پنجاب کے عوام کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔ ترقی اور صفائی کا ایک انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پی کے کو صاف ستھرا اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ اگر سڑکیں خراب، بسیں ٹوٹی پھوٹی، آٹا مہنگا اور گلی محلے گندے ہیں تو اپنی حکومتوں سے سوال کریں۔ طلبہ کو لیپ ٹاپ نہیں ملتے، روزگار نہیں مل رہا، تو اپنی حکومت سے سوال کریں۔ ترقی، صفائی ستھرائی، لیپ ٹاپ اورروزگار عوام کا حق ہیں۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے۔ ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں متحرک کر دی گئیں۔ 27 اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں کشتیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر گھر گھر پہنچ رہی ہیں۔ فلڈ سروے ٹیمیں موٹر سائیکل اور پیدل بھی سیلاب متاثرین تک پہنچ رہی ہیں۔ فلڈ سروے میں ایک لاکھ 62ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ 45,999 مکانات کی تفصیلات بھی درج کر لی گئیں۔ سروے میں 5 لاکھ ایکڑ سے زائد متاثرہ زرعی اراضی کی نشاندہی کی گئی۔ مختلف اضلاع سے فلڈ سروے میں 6921 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات جمع کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرین سے سروے ٹیموں کودرست معلومات فراہم کرنے کی اپیل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ فلڈ سروے میں ہر متاثرہ شخص تک رسائی ممکن بنائی جائے۔ مریم نواز شریف نے کپاس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کپاس کی فصل کو بین الاقوامی سطح پر منانا اس کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ کپاس دنیا بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے خام مال کا واحد ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے جلال پور جٹاں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب کی ٹیم مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے نے ستھرا پنجاب سروے میں فلڈ سروے کے دور کو صاف
پڑھیں:
سندھ سالڈ وسیٹ مینجمنٹ بورڈ کی نااہلی‘ خداداد کالونی کی یوسی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خداداد کالونی کی پوری یوسی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود صفائی کرنے میں ناکام ہے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ کنڈی مینوں سے صفائی کرانے پر مجبور ہیں،یوسی میں صفائی نہ ہونے کے حوالے سے ٹائون میونسپل کارپوریشن جناح خداداد کالونی وارڈ 2 یونین کمیٹی11 کے کونسلر محمّد طلحہ زولفقار نے کہا ہے کہ یو سی 11 وارڈ 2 خداداد کالونی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ نہ ہی ڈور ٹو ڈور کچرا وصول کیا جاتا ہے اور نہ ہی سندھ سالڈ کا عملہ گلیوں کی صفائی کے لئے معمور کیا گیا ہے خداداد کالونی کے زیادہ تر رہائشی گلیوں کی صفائی سمیت گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے پرائیویٹ لوگوں کو پیسے دے کر صفائی اور کچرا اٹھوانے پر مجبور ہیں۔