سندھ ہائیکورٹ کا راجہ اظہر کی بیرون ملک سفر کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو فیصلہ کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کی بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اسٹاپ لسٹ/ نو فلائی لسٹ میں نام شامل کرنے کا تمام اختیار ایف آئی اے کا ہے۔
اگست 2023 میں راجہ اظہر کا نام پی این آئی ایل میں ایف آئی اے کی ہدایت پر شامل کیا گیا۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ 6 تاریخوں سے کچھ نہیں ہو رہا۔ درخواستگزار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہے۔ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواستگزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔