2025-10-14@11:55:39 GMT
تلاش کی گنتی: 782

«فیس وصول کرنے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مسلسل نئے فیچرز شامل کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔اسی سلسلے میں اب فیس بک میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر بالکل نیا نہیں بلکہ 2017 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اسے 2022 میں بند کر دیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے فیس بک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔“لوکل جابز” کے نام سے یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک الگ ٹیب کی صورت میں موجود ہوگا، جبکہ یہ گروپس اور بزنس پیجز پر بھی دستیاب...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی، صوبائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا، 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے جب وزیراعلیٰ کا...
    راولپنڈی سے میٹرو بس آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون تاحال بند رکھا گیا ہے۔ صدر اسٹیشن راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ٹی ایل پی مارچ کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آپریشن 9 اکتوبر کی شام سے معطل تھا، چار دن سے زائد کی بندش کے بعد سروس بحال ہوئی تاہم ریڈ زون میں سروس اَب بھی معطل ہے۔ راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تاہم فیض آباد بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو ڈبل روڈ کی جانب ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی معمول...
    کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی...
    چین کا امریکی جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے امریکی جہازوں سے مخصوص بندرگاہ فیس وصول کرنے کے اقدامات جاری کئے ۔ یہ اقدامات دس دفعات پر مشتمل ہیں اور ان کا نفاذ 14اکتوبر سے ہوگا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق 17 اپریل 2025 کو، امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کی صنعتوں کے بارے میں 301 تحقیقاتی اقدامات جاری کیے، جس کے مطابق 14 اکتوبر 2025 سے چینی کمپنیوں کے زیر ملکیت یا چلنے والے جہازوں، چین ساختہ جہازوں، اور چینی قومیت کے بحری جہازوں کے لیے بندرگاہ کی سروس فیس وصول...
    اسپیکر بابر سلیم نے رولنگ دی کہ قائد ایوان کے انتخاب پر رولنگ دیتا ہوں کہ جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بلکل آئینی کے مطابق ہے، یہ اس ملک کے چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلی نا بنے، آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت علی امین کے استعفی دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے نامزد رہنماء محمد سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ اسپیکر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دی جس کے بعد پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، اور اس استعفے کی فوری منظوری سے معذرت بھی کی ہے۔ مصدق عباسی، جو وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے انسداد بدعنوانی ہیں، نے یہ استعفیٰ گورنر ہاؤس پہنچایا۔ گورنر ہاؤس کے کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کرنے کی رسید جاری کی، جس پرڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کو بتایا کہ استعفیٰ 11 اکتوبر کی تاریخ سے ہے، اور اس کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے فوری منظوری دینے سے معذرت کی ہے، اور ابتدائی قانونی کارروائیاں...
    گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی جب انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہوگیا جسے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاوس لے کرگئے۔ مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی گورنر ہاوس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفی وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، تاہم اس کی منظوری تک وہ بدستور وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر نے وضاحت کی کہ علی امین کا تحریری استعفیٰ ان کے دفتر پہنچ گیا ہے اور پیر کے روز دفتر کھلنے پر اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ موصول ہونے کی رسید بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ یہ استعفیٰ علی امین گنڈاپور کے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہے۔ گورنر کے مطابق ان کی قانونی ٹیم استعفے کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔ گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے دست‌نویس استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوا اور اس کی وصولی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ آئینِ پاکستان اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ آئینی طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ گورنر کے پی نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کو شفاف اور منظم انداز میں آگے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنی کے ایک توئٹ میں خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کا دستنویس استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ Today at 2:30 pm, the handwritten resignation advice of the CM Khyber Pakhtunkhwa wa duly received and acknowledged by Governor House. After thorough scrutiny and legal formalities as per the Constitution & relevant laws, subject resignation will be processed in due course of… pic.twitter.com/Yn7uA5sjcF — Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 11, 2025 فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ آج دوپہر 2 بج...
    لاہور: وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صاف ہوا لاہور ہی نہیں بلکہ کراچی، فیصل آباد اور پشاور کا بھی مسئلہ ہے، ہسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو صحت کےلیے خطرناک صورتحال ہے۔ لاہور میں ماحولیات آلودگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ حکومت اکیلے اسموگ اور انوائرمنٹ کا مسئلے کو حل نہیں کر سکتی،  ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے صنعت سمت شہریوں کو بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ ماحولیاتی آلودگی کے باعث قبل از وقت وفات پا جاتے ہیں، آج تک ترقی یافتہ ممالک ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے...
    امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کی جائے گی، چینی وزارت ٹرانسپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : 17 اپریل 2025 کو امریکی دفتر تجارت نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے خلاف 301 تفتیشی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ 14 اکتوبر 2025 سےامریکہ چینی انٹرپرائزز کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، چینی پرچم والے بحری جہازوں اور چین میں تیار کردہ بحری جہازوں پر بندرگاہ کی سروسز فیس وصول کرے گا۔ یہ اقدام بین الاقوامی تجارتی اصولوں اور چین اور امریکہ کے بحری شپنگ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین اور امریکہ کے درمیان بحری تجارت کو شدید نقصان پہنچائے گا۔ چین کی بین الاقوامی شپنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر کا حجم 3.2 ارب ڈالر رہا۔ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 2.9 ارب ڈالر تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر بھی ترسیلات میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جو اگست 2025 میں 3.1 ارب ڈالر تھیں۔مالی سال 2025-26 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 9.5 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.8 ارب ڈالر تھیں یعنی 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ستمبر 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ رقم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفا موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفا نہیں آیا، جب استعفا آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ملٹری سیکرٹری کو استعفی موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔ نمائندہ جسارت
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری گورنر کے پی سے درخواست ہے کہ وہ علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ قبول کریں تاکہ بہتر انداز میں ٹرانزیشن ہو۔بیرسٹر گوہر نے سینیٹر علی ظفر کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں بعد بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک اور ہائی اسپرٹ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہوں گے، امید ہے منگل بدھ تک فیصلہ آئے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف یہ پانچواں...
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں آیا، جب استعفیٰ آئیگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کو ستمبر 2025 کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی اور لاڑکانہ کے میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ، اسماعیل راہو نے بتایا کہ بجلی کے بحران کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ دونوں تعلیمی بورڈز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے امتحانات اور دفتری معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا ممکن ہوگا۔ اسماعیل راہو نے مزید بتایا کہ محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور پالیسی سطح پر بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین...
    لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جج نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق دعوے کے دوران درخواست گزار عمل کا حصہ بنا اور کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا۔ عدالت نے خود درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے مسز بہرائی کی اپیل پر 6 صفحوں پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان سول عدالت میں ڈگری کا...
    لاہور: حکومت کی ہدایت پرپنجاب بھر کی سرکاری جامعات سے طلبہ تنظیم کا خاتمہ کرنے کااصولی فیصلہ کرلیا گیا۔وائس چانسلرز صاحبان کو نیا ٹاسک ملنے کے ساتھ ساتھ فری ہینڈ بھی دے دیا گیا۔ یونیورسٹیز زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر جامعات کو علم و تحقیق کا حقیقی گہوارہ بنانا ہے جس کے لیے ہر نوعیت کی  طلبہ تنظیم کا خاتمہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ اس عمل میں وائس چانسلرز صاحبان کو شر پسند عناصر اور علمی وتحقیقی ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بھی مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔  اس تناظر میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ یونیورسٹیز انتظامیہ کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیکس 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکیج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے...
    (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیک 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا ۔جس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ...
     پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو حال ہی میں منعقد ہونے والی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام کی شادی کی تقریب کی ہے، جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت کئی معروف قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر عہدے داران نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ناجائز پارکنگ وصول والوں کے خلاف ایکشن لے۔حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی پارکنگ مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔غیرقانونی طور پر خود ساختہ پارکنگ ایجنٹس عوام سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصول کر رہے ہیں، جبکہ بلدیہ۔ پولیس و دیگر متعلقہ ادارے خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تجارتی مراکز، بازاروں، اسپتالوں اور شاپنگ ایریاز کے باہر درجنوں افراد بغیر کسی سرکاری اجازت نامے کے پارکنگ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اگر کوئی...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی مگر مذاکرات میں 90 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں اور فریقین تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا مارکو روبیو کے مطابق حماس نے اصولی طور پر بعض نکات قبول کرلیے ہیں، تاہم جنگ کے بعد کے اقدامات کے حوالے سے بہت سی تفصیلات طے کرنی ہوں گی۔ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل جیسے مرحلے پیچیدہ ہوں گے اور کسی مستحکم انتظامیہ کا قیام فوری نہیں ہوگا، یہ اقدام 3 دن میں پورا نہیں ہو سکے گا۔ امریکی وزیر خارجہ...
    مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کر لیا ہے۔ بہت جلد معاہدے پر باضابطہ دستخط بھی ہو جائیں گے۔ بڑے پیمانے پر خونریزی اور بدامنی چاہنے والے ناکام ہو گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تجاویز کو ہم نے فوراً منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ جیت پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی ہے۔ امور کشمیر کے وزیر کی سربراہی میں ہر 15 روز میں کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ وزیر امور کشمیر کی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے۔ اجلاس میں مطالبات پر...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، انہیں جو قبول ہوگا وہی پاکستان کو بھی قبول ہوگا۔ وی نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا میں طے پانیوالے غزہ امن منصوبے کے لیے عالمی دباؤ 158 ممالک کی جانب سے ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور علامہ طاہراشرفی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ دور میں بھی امیر محمد بن سلمان اور دیگرعرب رہنماؤں کے ساتھ اس بات پر متفق تھے...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں ٹریفک دفاتر اور خدمت مراکز کا رخ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ حاصل کیے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں نے اسلام آباد پولیس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسی اعتماد پر ہم اپنے شہریوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج انہوں نے بتایا کہ لائسنس کے حصول کے لیے 7 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات کی منظوری کے لیے حیدرآباد میں شہباز بلڈنگ کے سامنے احتجاج میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار نے شرکت کی۔ ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار کے ملازم دشمن فیصلوں کی عوامی تحریک شدید مذمت کرتی ہے اور ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ہم ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جائز جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کا عوام پیپلز پارٹی حکومت کے ملازم دشمن اور سندھ دشمن کالے قوانین کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ پنشن پالیسی، تنخواہوں اور الاؤنسز...
    محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی ذرائع یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، محسن نقوی راجیو شکلا کا ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار ذرائع بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے، محسن نقوی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو پایا میں تو ٹرافی دینے کے لئے گراونڈ میں موجود رہا محسن نقوی کا جواب بھارتی بورڈ نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بارے میں بتایا اجلاس میں جواب 
    اسلام آباد: ہائی کورٹ ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں محفوظ فیصلہ 90 روز کے اندر سنانا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے طریقہ کار اور مختلف رولز پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے 90 روز کے اندر لازمی سنانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، کاز لسٹ میں شامل مقدمات روز نمٹانے کو جج کی...
    ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے معاملہ پر اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے طریقہ کار پر مشاورت ہوئی جب کہ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف رولز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے کو90 روز کے اندر لازمی سنانے اور کاز لسٹ میں شامل کیسز روز نمٹانے کو جج کارکردگی سے منسلک کرنے کی تجاویز شامل کی گئیں جب کہ تمام ممبران کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔(جاری ہے) نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔یہ کیس ریونیو آفس سے...
    ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔ آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ترجیح ان درخواست دہندگان کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کردیا تھا۔ درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن نے کہا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار حاصل کر سکتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیاکپ 2025 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، سری لنکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی۔ٹریڈنگکارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈرکھول دیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں، ٹریڈنگ کارپوریشن کو ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی، ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر آج کھولا۔ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز فی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعٰفی دے دیا۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صاحبزاد حامد رضا نے کہا کہ اپنے خلاف کیسز اور سزا کی وجہ سے بطور سیکریٹری اطلاعات تحریک کو وقت نہیں دے پا رہا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان  کے عہدے سے استعفی قبول کیا جائے۔ ترجمان اخونزادہ حسین کے مطابق حامد رضا نے چند روز پہلے مستعفی ہونے کا پیغام بھیجا تھا، البتہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عزم مصمم ہو تو میرٹ، محنت، دیانت، عدل و انصاف...
    آئی جی اسلام آباد نے رات گئے پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خدمت مرکز ایف 6 کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ شہری کسی بھی وقت سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ تمام خدمت مراکز کے اوقات کار صبح 6 بجے سے بڑھا کر رات 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں جبکہ اضافی کاؤنٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کا دو ارب ڈالرقرضہ اس سال دسمبرمیں میچور ہوگا،جون میں مزید 3 ارب ڈالر کا  قرضہ واجب الادا ہے، حکومت آئی ایم ایف شرائط کے مطابق دونوں قرضوں کے رول اوورکی تیاری کررہی ہے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 4 فیصد شرح سود پردے رکھے ہیں، سعودی قرضہ چینی ڈپازٹس اورکمرشل قرضوں کے مقابلے میں کہیں سستا ہے،سعودی عرب نے دو الگ الگ کیش ڈپازٹ 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں،ہرسال بغیر اضافی لاگت کے قرض روول اوور کیے جاتے ہیں۔ سعودی عرب کے علاوہ چین کا 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کا3ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے،ان تینوں ممالک کے 12...
    جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں...
    یہ ایک نیا فیشن ٹرینڈ بن چکا ہے جو چین میں نوجوانوں میں خاص مقبول ہو رہا ہے، جسے “دانتوں پر ٹیٹو کہا جا رہا ہے۔ اصل میں یہ “ٹیٹو” دانتوں پر براہِ راست رنگ کرنے والا کام نہیں بلکہ 3D پرنٹڈ ڈینٹل کراؤنز  پر کسٹم ڈیزائن یا الفاظ کندہ کروانے کا رجحان ہے۔  عام ڈیزائن میں شامل ہیں خوش قسمتی کے الفاظ جیسے “Get Rich” ، “Reach Success” یا “Fortune” وغیرہ۔  اخراجات تقریباً 2,000 یوان ہیں جو تقریباً 300 امریکی ڈالرز فی کراؤن ہوتے ہیں۔ قیمت مواد اور ڈیزائن کی مقدار پر منحصر ہے۔  دانتوں کے اسپتالوں میں خاص طور پر نجی کلینکس اس سروس کو فیشن ایبل سروس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔  ماہرینِ ڈینٹسٹری خبردار کر رہے ہیں کہ ڈیزائن یا کندہ...
    لاہور: پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ہے، جتنے بھی دریا تھے وہ نارمل ہو چکے ہیں، چناب میں مرالہ سے پنجند تک کوئی پیک نہیں ہے اور جسڑ سے سدھنائی تک پانی نارمل سطح پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستلج پر بہاؤ زیادہ ہے، بہت سی جگہوں پر پونڈنگ ختم ہو رہی ہیں، ایم 5 موٹروے 22 کلو میٹر کا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری بار منظور احمد اور دیگر وکلا موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب...
    دنیا میں طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ کبھی جسے ’گولڈ بلین‘(Golden Billion)  کہا جاتا تھا، وہ اپنا تاج کھو رہا ہے، جبکہ ’عالمی اکثریت‘(Global Majority)  نئے اصولوں کے ساتھ سفارت کاری کی بازی پلٹ رہی ہے۔ پیریٹو اصول سے عالمی سیاست تک معاشیات اور سماجیات میں پیریٹو اصول (Pareto Principle) مشہور ہے جسے عام طور پر 80/20 اصول کہا جاتا ہے۔ اس کے مطابق 20 فیصد کوششیں 80 فیصد نتائج دیتی ہیں، جبکہ باقی 80 فیصد کوششیں صرف 20 فیصد نتیجہ دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:روس-چین قربتیں، کیا دنیا، مغرب کے بغیر آگے بڑھنے کو تیار ہے؟  وقت کے ساتھ یہ اصول مغرب کی اشرافیہ تھیوری’ (Elite Theory)کے جواز کے طور پر استعمال ہوا – یعنی...
     ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)فیصل معیز خان نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11فیصد پربرقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری ماحول کو سخت متاثر کرے گا، اس فیصلے سے سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی اور معیشت کے استحکام کیلئے جو کوششیں حکومت اور فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر کی جانب سے کی جارہی ہیں،وہ متاثر ہوسکتی ہیں۔ فیصل معیزنے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اورایکسپورٹرز ملک کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں اورجب انکی راہ میں ہی روڑے اٹکائے جائیں گے تو ایکسپورٹ بھی متاثر...
    محکمہ داخلہ کے جاری کردہ آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شاندار رسپانس سامنے آیا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں، جن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یارخان تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کے سیاسی پس منظر کو چھپائے رکھنے کی وجہ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے قریبی دوست احباب یہ جانتے تھے کہ میں شفقت محمود کی بیٹی ہوں اور ان کا سیاسی پس منظر کیا ہے لیکن کراچی میں یا انڈسٹری میں کسی نہیں ان کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے شوبز میں کام شروع کیا تو مجھے کراچی آنا پڑا، اس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔ Post Views: 3
    وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
    چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد اور آستانہ کے درمیان شہری سطح پر تعاون کو بڑھایا جائے تاکہ سسٹر سٹی تعلقات کو عملی شکل دی جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ...
    ماہ ربیع الاول روئے زمین پر بسنے والے ہر مسلمان کے لیے انتہائی معتبر اور مقدس مہینہ ہے، اس ماہ مقدس میں رب العالمین نے محسن ِ انسانیت، پیغمبرِ اسلام، رحمت للعالمین، آقا نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتِ مجسم بناکر بھیجا، نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت تاریخ انسانی کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوئی جس نے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت ہر سال بارہ ربیع الاول کو منایا جاتا ہے، یہ تاریخ اس رحمت اور رہنمائی کی علامت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں لائے تھے۔ روئے زمین پر بسنے والا ہر مسلمان نبی کریم صلی اللہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کو سزا سنائے جانے پر برازیلی سپریم کورٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بولسونارو اچھے صدر اور اچھے انسان تھے اور یہ فیصلہ ان کے لیے بہت حیران کن ہے۔ برازیلی سپریم کورٹ کا فیصلہ برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائیر بولسونارو کو 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ان پر 2022 کے انتخابات کالعدم کرنے کی سازش، مسلح گروہ کا حصہ ہونے اور تشدد پر اکسانے سمیت 5 سنگین الزامات ثابت ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں...
    برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ پانچ رکنی بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں جبکہ ایک جج نے بریت کے حق میں فیصلہ دیا۔ سابق صدر جو پہلے ہی گھر میں نظر بند ہیں، عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور فل کورٹ سماعت کا مطالبہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد برازیل کے کئی شہروں میں بولسونارو کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو مایوس کن...
    سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکورٹیز میں اضافے کے رولز معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت عدالتی فیسز معطل کی جاتی ہیں، عدالتی فیسز سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی، 1980 کے رولز کے تحت ہی عدالتی فیسیں اور سیکورٹیز کے نرخ بحال کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سیکورٹیز میں اضافے کے رولز کو معطل کیا گیا تھا۔...
    عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے سے متعلق نئے قواعد کو معطل کر دیا ہے، اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نافذ کئے گئے عدالتی فیسوں میں اضافے کے قواعد کو معطل کر دیا گیا ہے اور اب عدالتی فیسیں صرف سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 1980 کے قواعد کے مطابق ہی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کے پرانے نرخ بحال کر دیئے...
    سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے کے حالیہ رولز معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت مقرر کی گئی فیسیں اور نرخ فی الفور معطل کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی جس کے بعد عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی وصول کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 1980 کے رولز کے مطابق عدالتی فیسیں اور سیکیورٹیز کے نرخ بحال کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے...
    طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ ، تھانہ صدر بیرونی میں علیمہ خان ، نعیم پنجھوتہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دی تھی ۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں دیگر میڈیا...
    امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں دیا گیا 83.3 ملین ڈالر (یعنی تقریباً 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر) کا ہرجانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا  ۔ یہ فیصلہ معروف مصنفہ جین کیرول (Jean Carroll) کی جانب سے دائر اس مقدمے میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیوری کا دیا گیا فیصلہ حقائق پر مبنی اور مکمل طور پر درست ہے۔ جین کیرول کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا تھا، اور جب انہوں نے یہ بات...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں مختلف پہلووٴں کا جائزہ لینے اور چند اہم دفعات پر غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال عدالت کی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے سے متعلق ترامیم کے نفاذ کو موٴخر کر دیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں شرکت کرنیو الے ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔ اجلاس میں جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس عقیل...
    سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری،رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری، اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کا جائزہ لیا گیا چیف جسٹس نے رولز سے متعلق کمیٹی کی محنت اور وکلا کی کاوشوں کو سراہا، سپریم کورٹ رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کی جائے گی، فل کورٹ نے عدالتی فیسوں میں اضافے کے نفاذ کو فی الحال موخر کر دیا، فیسوں کے حوالے سے کمیٹی کو مزید تجاویز...
    چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے 4 ججز شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ان ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے پر غور کیا گیا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی تجویز منظور کر لی گئی، جس کے تحت عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے مطابق ہی وصول کی جائیں گی۔ اجلاس میں اکثریتی فیصلہ اس حوالے سے سامنے آیا۔ مزید پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی ذرائع کے مطابق سپریم...
    چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ رولز پر تجاویز پر غور و خوض کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہا، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ ممکنہ طور پر تھوڑی دیرتک جاری کیا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سپریم کورٹ سپریم کورٹ رولز فل کورٹ
    اس شخص کی خوش بختی کی اس سے بڑی دلیل کیا ہو گی، نعت نبی ؐ جس کی ذات کا مستقل حوالہ بن جائے۔ جہاں نعت کا ذکر آئے، وہاں اس کا ذکر آئے، اور جہاں اس کا ذکر آئے، وہاں نعت کا ذکر آئے۔ شاعر نے کہا تھا: تیرا در ہو مرا سر ہو مرا دل ہو ترا گھر ہو تمنا مختصر سی ہے مگر تمہید طولانی حفیظ تائب کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ نعت نبیؐ اور مدحت رسول ؐ ان کی پہچان بن گئے اور جہاں خود ان کی ذات کا ذکر آتا ہے، وہاں بھی بات نعت نبی ؐ کی ہونے لگتی ہے۔ ایسی نسبت اور ایسا اعزاز، اللہ اللہ، کسی قسمت والے کے حصے...
    کشمیر وفلسطین سرحدی تنازع نہیں، امت مسلمہ کا ایمانی مسئلہ ہے، شاہ عبدالحق قادری کراچی : نبی مہرباں، آخر الزماں، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم  کے 15 سو سالہ جشن ولادت پر کراچی میں مرکزی جلوس جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کرام کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچا جہاں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ  پندرہ سو سالہ میلا النبی چراغاں اورظاہری خوشیوں کا نام نہیں بلکہ اس کی اصل روح اسوہ رسولﷺ کو اپنانا اور اپنی اتباع رسول...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ کے قواعد و ضوابط میں بہتری کے لیے اہم تجاویز سپریم کورٹ کو بھجوا دیں۔ ان بارہ صفحات پر مشتمل تحریری تجاویز رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے جمع کروائی گئیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تجاویز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آمدن پیدا کرنے کا ادارہ نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی اس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ آئین کی شق 37(D) کے تحت سستے اور فوری انصاف کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ دستاویز میں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک جیسے...
    چین کی جانب سے سولر پینلز پر دی جانے والی اگزامپشن (ایکسپورٹ ریبیٹ) کو مکمل ختم کرنے کا امکان ہے، جس سے پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ دیوان انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر، فاض دیوان نے بتایا کہ موجودہ وقت میں یہ ریبیٹ 9 فیصد سے کم ہو کر صفر فیصد تک آ سکتا ہے—ممکنہ طور پر یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ اگر یہ حقیقت بن جاتا ہے، تو پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ متوقع ہے ،مثال کے طور پر ایک 585 واٹ سولر پینل کی موجودہ قیمت 17,500 سے 19,100 روپے کے درمیان ہے۔ ریبیٹ ختم ہونے کی صورت میں اس کی قیمت میں...
    سہ ملکی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ’اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔‘ راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔ افغانستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ مجیب اور اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ غزنفر کو ٹی 20 میں ڈیبیو کا موقع ملا ہے...
    لاہور: پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فلڈ ریلیف کے لیے فرض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود چار دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے۔ مرحوم فُرقان احمد خان پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔ انہوں...
    لاہور (نمائندہ دنیا نیوز) پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم افسر کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد اور سول ایوارڈ کی منظوری دی۔ فرقان احمد خان کینسر کے مریض تھے، اس کے باوجود گزشتہ چار روز سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ وہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہے۔ گزشتہ روز آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فرقان احمد نے مشکل حالات میں عوام...
    میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پیداوار تیزی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں گھرانوں کی پسندیدہ انتخاب بنتی جا رہی ہے۔ مقامی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے اور ایس سی او ممالک کے درمیان ایک اہم زمینی تجارتی بندرگاہ ہورگوس نے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 3 لاکھ 29 ہزار ٹن پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات برآمد کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 37.1 فیصد زائد ہیں۔ ہر روز زرعی اجناس کے لئے مختص چین-قازقستان گرین لین کے ذریعے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کی طویل قطاریں ہورگوس بندرگاہ سے گزرتی ہیں۔ اس تیز تر کسٹمز چینل کے ذریعے اجناس 24 گھنٹے کے اندر...
    وزیراعلیٰ آبادی کنٹرول اور فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس راولپنڈی میں صحافیوں کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کی۔اجلاس کا مقصد میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسائل اور اس کے ملکی ترقی پر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں معاشی اور سماجی مسائل سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔شیریں سخن نے مزید...
     گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، برطرفی کے لیے صدرِ پاکستان سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور سابق جج احمد علی گبول نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے، جس میں موجودہ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل احمد علی گبول کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے آئینی حلف اور غیر جانب داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہا لسانی بنیادوں پر سیاست کو فروغ دیا اور ایم کیو ایم کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر...
    پشاور: ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی ماحول، معیشت اور قومی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پورا ملک ایک نہایت سنگین ماحولیاتی موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ جنگلات کی کٹائی، چراگاہوں کی تباہی، جنگلات میں لگنے والی آگ اور ماحولیاتی تبدیلی سے جڑے خطرات براہِ راست تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کا باعث بن رہے ہیں۔1992 سے اب تک جنگلات کا رقبہ 18 فیصد کم ہو چکا ہے جبکہ چراگاہیں صرف 20 سے 30 فیصد تک اپنی ممکنہ بایو ماس پیدا کر رہی ہیںجس میں خیبرپختونخوا کا حصہ زیادہ ہے ۔ 1992، 2010 اور...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔  فلک ناز چترالی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...