data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی۔ٹریڈنگکارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈرکھول دیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں، ٹریڈنگ کارپوریشن کو ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.

75 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی، ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر آج کھولا۔ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں، ٹینڈر کے تحت لوئس ڈرئیفوس کمپنی سوئٹزرلینڈ نیسب سے کم بولی دی۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی شکایت کیلییٹی سی پی نیکل شام 5 بجے تک کا وقت دیا ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی کاٹینڈر ایوارڈکرنیسیمتعلق فیصلہ بعد میں کرے گا۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی تھی۔ٹی سی پی کی رپورٹ میں ا?گاہ کیا گیا تھا کہ 8 ستمبر کو کھولے گئے ٹینڈر میں مجموعی طور پر 5 بولیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں فی میٹرک ٹن نرخ 545 سے 578.50 ڈالر تک موصول ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے کم بولی سوسڈن مڈل ایسٹ (یو اے ای) کی جانب سے 545 ڈالر فی میٹرک ٹن دی گئی تھی۔بعد ازاں، 13 ستمبر کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا تھا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کرلی تھیں۔

کامرس ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریڈنگ کارپوریشن ا ف پاکستان ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی رپورٹ کے مطابق درا مد کے لیے ٹینڈر کے تحت فی میٹرک ٹن ٹی سی پی کو سے کم بولی ٹینڈر میں ڈالر فی

پڑھیں:

پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟