Daily Mumtaz:
2025-11-10@12:12:36 GMT

  گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع  

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

  گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع  

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔
آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ترجیح ان درخواست دہندگان کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کردیا تھا۔
درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔
سوئی ناردرن نے کہا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار حاصل کر سکتے ہیں۔
فاسٹ ٹریک درخواست کی فوری فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
نئے آر ایل این جی پر مبنی کنکشن کے لیے چارجز درج ذیل ہیں، سیکیورٹی (قابل واپسی) 20 ہزار روپے ہے، سروس لائن کی لاگت، 10 مرلہ تک کے گھر کے لیے 15 سو روپے اور 10 مرلہ سے زائد کے گھر کے لیے 3 ہزار روپے دینا ہوں گے۔
درخواستیں جمع کروانے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
درآمدی آر ایل این جی کنکشن کا ٹیرف روایتی گھریلو گیس کے نرخوں کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہوگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ر ایل این جی کنکشن کے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں حاملہ خواتین اور 2سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع

پنجاب کے 13 اضلاع میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع کر دیا گیا۔سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی،بھکر،سمیت پنجاب کے 13 اضلاع لیہ، کوٹ ادو،بہاولپور،تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ،بہاولنگر،رحیم یار خان،ملتان اور لودھراں وغیرہ میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کو آغوش پروگرام کے ذریعے 38,000 روپے کی مرحلہ وارادائیگی اور مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین  رجسٹریشن کرواتے ہوئے اپنے زیر استعمال درست موبائل نمبر درج کروائیں ورنہ رقم حاصل نہیں کر سکیں گئیں۔جبکہ رجسٹرڈ خواتین ہر معائنہ پر آغوش کارڈ یا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور لے کر آئیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک خواتین تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر خواتین صرف بنیادی و دیہی مراکز صحت پراپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں اور آغوش کے تحت 38,000 روپے تک کی مکمل رقم حاصل کرنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت سے منسلک تمام معائنوں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔جبکہ رجسٹریشن سے مشروط 2000 روپے کی رقم دوران حمل کسی بھی مرحلہ پر رجسٹریشن کروانے پر ایک بار ادا کی جائے گی۔آغوش پرو گرام سے منسلک خواتین طبی معائنے کے بعد قریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بغیر کسی کٹوتی کے رقم حاصل کر سکتی ہیں.

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں حاملہ خواتین اور 2سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع
  • خاتون کی جانب سے شوہر کی رہائی کیلئے این سی سی آئی اے افسران کو 80 لاکھ دیے جانے کا انکشاف
  • جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل، ڈیڑھ کروڑ ماہانہ بھتا، 13 افسران گرفتار
  • لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کرلی
  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ہوشربا انکشافات
  • این سی سی آئی اے افسران کا غیرقانونی کال سینٹر سے 15 کروڑ بھتہ وصولی کا انکشاف، ایف آئی اے
  • سائبر کرائم ایجنسی افسران نے غیرقانونی کال سینٹر سے 12 کروڑ روپے بھتہ وصول کیا، ایف آئی اے ذرائع
  • ایف آئی اے کا بڑی کارروائی ، غیر قانونی کال سنٹرز سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں این سی سی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر پرمقدمہ درج
  • ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افراد کی امریکی ویزا درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں