شہر میں ناجائز پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،حاجی یاسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں و دیگر عہدے داران نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ناجائز پارکنگ وصول والوں کے خلاف ایکشن لے۔حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی پارکنگ مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔غیرقانونی طور پر خود ساختہ پارکنگ ایجنٹس عوام سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصول کر رہے ہیں، جبکہ بلدیہ۔ پولیس و دیگر متعلقہ ادارے خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تجارتی مراکز، بازاروں، اسپتالوں اور شاپنگ ایریاز کے باہر درجنوں افراد بغیر کسی سرکاری اجازت نامے کے پارکنگ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹور رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اگر کوئی ادائیگی سے انکار کرے تو پارکنگ مافیا غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں۔عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بھائی خان ویلفیئر ضلعی انتظامیہ۔ ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد انتظامیہ کی ریشم بازار میں غیرقانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر کارروائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد انتظامیہ نے ریشم بازار میں غیر قانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام تر سرگرمیاں بند کرادیں۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوتو اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کی قیادت میں کی گئی مشترکہ کارروائی میں غیرقانونی تعمیراتی کام فوراً روکوا دیے گئے اور ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح راہوپوتو نے عملے کی نگرانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتظامیہ نے شہری انفراسٹرکچر کو غیرقانونی نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ عمل حیدرآباد انتظامیہ کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف صفائی کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور قوانین کی بالادستی قائم رکھنا ہے۔ ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیرمجاز سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔