عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، سپریم کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے کے حالیہ رولز معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت مقرر کی گئی فیسیں اور نرخ فی الفور معطل کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی
جس کے بعد عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی وصول کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 1980 کے رولز کے مطابق عدالتی فیسیں اور سیکیورٹیز کے نرخ بحال کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اضافے کے معاملے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ رولز 1980 منسوخ، نئے قواعد 6 اگست سے نافذ
جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رولز 2025 کے تحت ہونے والا اضافہ فی الحال معطل کردیا جائے۔
وکلا برادری اور متعلقہ فریقین کی جانب سے عدالتی فیسوں اور سیکیورٹیز میں اچانک اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رولز سپریم کورٹ سپریم کورٹ رولز سیکیورٹیز عدالتی فیسیں معطل نوٹیفکیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رولز سپریم کورٹ سپریم کورٹ رولز سیکیورٹیز عدالتی فیسیں نوٹیفکیشن سپریم کورٹ رولز
پڑھیں:
گورنرسندھ اور اسپیکر کے درمیان اختیارات کا تنازع، سپریم کورٹ 3 نومبر کو سماعت کرے گی
سپریم کورٹ میں گورنر ہاؤس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات کا تنازع ایک بار پھر زیرِ بحث آنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
قائم مقام گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر ہاؤس تک مکمل رسائی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ ایک 3 نومبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکی، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں داخلے اور اس کے استعمال کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
کامران ٹیسوری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات سے متصادم ہے اور نظرثانی کا متقاضی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اویس قادر سپریم کورٹ سندھ سندھ ہائیکورٹ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس