کراچی: آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلیوری رائیڈر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
کراچی:
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ کا کراچی بھر میں آن لائن منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس آئی یو نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سی آئی اے عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد منشیات کرسٹل برآمد کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حب وندر سے منشیات خرید کر شہر کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم ڈیلیوری کے لئے سوشل اپلیکیشن کا استعمال کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔