ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے نیٹ ورک
پڑھیں:
کوٹری: ماڈل تھانہ کے کالاکپ سے ملزم سلاخیں توڑ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری ماڈل تھانہ کے لاکپ سے ملزم سلاخیں توڑ کر فرار۔ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکار گرفتار۔مقدمہ درج۔ایس اچ او کی تبدیلی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوٹری ماڈل تھانہ سے رات گئے لوٹمار کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم شکیل قمبرانی جوکہ عدالتی ریمانڈ پر پولیس کیحوالے تھا سلاخیں توڑ کر فرار ہوگیا ہے۔جس کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی جامشورو نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار ممتاز قریشی اور خیر محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر مذکورہ دونوں اہلکاروں کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ملزم کے فرار ہونے پر ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق نے ایس ایچ او کوٹری سلیمان لاشاری کو ہٹا کر ذوالفقاراوڈھانو کو مقرر کرنے کے احکامات دیئے ہیں جبکہ معاملہ کی انکوائری ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کے حوالے کی گئی ہے۔اس ضمن میں ڈی ایس پی کوٹری کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوگی آگاہ کردیا جائیگا۔