آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-28
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت امجد، اسد، میر افغان، شاہ رخ، واسع اور محبوب کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں دو خواتین منشیات فروش لالی اور مہرالنساء بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائیاں ثمن آباد، شاہراہ نور جہاں اور سائٹ اے کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 26 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار گروہ حب اور وندر سے منشیات خرید کر کراچی لاتا تھا اور شہر بھر میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔ یہ گروہ خاص طور پر پوش علاقوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو اپنا نشانہ بناتا تھا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔