Jasarat News:
2025-10-10@08:49:41 GMT

ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر کا حجم 3.2 ارب ڈالر رہا۔ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.

3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 2.9 ارب ڈالر تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر بھی ترسیلات میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جو اگست 2025 میں 3.1 ارب ڈالر تھیں۔مالی سال 2025-26 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 9.5 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.8 ارب ڈالر تھیں یعنی 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ستمبر 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ رقم وطن بھیجی، جو 751 ملین ڈالر رہی۔ یہ رقم ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 10 فیصد زیادہ ہے، کیونکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ 684 ملین ڈالر تھی۔متحدہ عرب امارات سے ترسیلاتِ زر میں بھی سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا، جو 563 ملین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2025 میں 677 ملین ڈالر ہو گئیں۔برطانیہ سے ترسیلاتِ زر 455 ملین ڈالر رہیں، جو اگست 2025 کے 463 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہیں۔ تاہم سالانہ بنیاد پر برطانیہ سے ترسیلات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکہ سے بھیجی گئی ترسیلات ستمبر 2025 میں 269 ملین ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 3 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔یورپی یونین کے ممالک سے بھیجی گئی ترسیلات ستمبر کے دوران 424 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سالانہ بنیاد پر فیصد اضافہ ملین ڈالر ارب ڈالر

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی:

انٹربینک میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار رہی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کی قدر 281روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ستمبر میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات 11.3 فیصد کے اضافے سے 3ارب 20کروڑ ڈالر موصول ہونے، آئی ایم ایف کی سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کی غرض سے حکومت کو ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیے جانے اور غیرضروری طلب میں کمی سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

پاکستان پہنچنے والے سعودی اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کی مختلف شعبوں میں تجارت وسرمایہ کاری کے متوقع معاہدوں، ریکوڈک منصوبے، انفلوز کی امیدوں اور اچھے سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔

ڈالر کی قدر ایک موقع پر 23 پیسے کی کمی سے 280 روپے 97پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم
  • ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ
  • سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال، ستمبر میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
  • اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول
  • کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے
  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائیاں؛ ایک ماہ میں 136 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط
  • کینیڈا میں ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ شو 2025، پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی شاندار نمائندگی
  •  ملک بھر کےایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ