امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کی جائے گی، چینی وزارت ٹرانسپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
امریکی بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کی جائے گی، چینی وزارت ٹرانسپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ : 17 اپریل 2025 کو امریکی دفتر تجارت نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے خلاف 301 تفتیشی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ 14 اکتوبر 2025 سےامریکہ چینی انٹرپرائزز کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، چینی پرچم والے بحری جہازوں اور چین میں تیار کردہ بحری جہازوں پر بندرگاہ کی سروسز فیس وصول کرے گا۔ یہ اقدام بین الاقوامی تجارتی اصولوں اور چین اور امریکہ کے بحری شپنگ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین اور امریکہ کے درمیان بحری تجارت کو شدید نقصان پہنچائے گا۔
چین کی بین الاقوامی شپنگ ریگولیشن، متعلقہ قوانین اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بنیاد پر چینی سٹیٹ کونسل کی منظوری کے بعد، 14 اکتوبر 2025سے چین امریکی انٹرپرائزز، اداروں اور افراد کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، یا امریکی انٹرپرائزز، اداروں اور افراد کےبلا واسطہ یا بالواسطہ 25 فیصد یا اس سے زیادہ حصص (ووٹنگ حقوق، بورڈ کی نشست) رکھنے والی کمپنیوں کی ملکیت یا انتظام میں موجود بحری جہازوں، امریکی پرچم والے بحری جہازوں اور امریکہ میں تیار کردہ بحری جہازوں سے خصوصی بندرگاہ فیس وصول کرے گا۔ یہ فیس متعلقہ بندرگاہ کے مقام پر موجود بحری حکام کے ذریعے وصول کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامید ہے غزہ میں جلد از جلد مکمل اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئےگی،چین چین میں8 روزہ تعطیلات کے دوران مختلف معاشی اشاریوں میں نمایاں اضافہ پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعوی پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار، سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے: صدر ایف پی سی سی آئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحری جہازوں فیس وصول
پڑھیں:
امید ہے مغویوں کی رہائی کے موقع پر اسرائیل میں موجود رہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور انہیں امید ہے کہ مغوی افراد کی رہائی پیر یا منگل تک ہو جائے گی، جس وقت وہ اسرائیل میں موجود ہوں گے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے امن منصوبے پر تمام فریقین کی رضامندی سے اتفاق ہوا ہے، اور وہاں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔
فن لینڈ کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مغویوں کی واپسی کی توقع پیر یا منگل کو ہے، اور غالب امکان ہے کہ وہ اُس وقت اسرائیل میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اتوار کو روانگی کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس دورے کے منتظر ہیں۔
یرغمالیوں کی رہائی کے بعد کے اقدامات سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا اسرائیل آئندہ ایک سال میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا، تو ٹرمپ نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
نوبل امن انعام سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے عالمی سطح پر آٹھ تنازعات کے حل کے معاہدے کروائے، جن میں غزہ میں ہونے والا جنگ بندی معاہدہ سب سے اہم ہے۔