امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شکاگو میں نیشنل گارڈزکی تعیناتی کی راہ میں بڑی رکاوٹ حائل ہوگئی کیونکہ امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ پر واضح کیا کہ شکاگو میں بغاوت کے خطرے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ریاست شکاگو کے میئر اور گورنرکوجیل بھیج دینا چاہیے، دونوں نے وفاقی امیگریشن افسران کی حفاظت کرنےمیں ناکامی دکھائی دیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شکاگو میں نیشنل وفاقی جج نے کی تعیناتی
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے