Jasarat News:
2025-11-24@12:10:17 GMT

ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنمائوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنماو¿ں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنمائوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی۔ یاد رہے کہ دونوں رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔
مذکورہ حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر کی دھمکی

پڑھیں:

ولادیمیر پوتن کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے امریکی منصوبے کی حمایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے کی حمایت کردی۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ تصفیہ کی بنیاد بن سکتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اس حالیہ پیشرفت پر اپنے ساتھیوں سے مشورے شروع کردیئے ہیں۔

قبل ازیں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین کو اپنی تاریخ کے سب سے مشکل لمحات میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ امریکی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکا کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر کھونے کا خطرہ ہے۔

روس نے بھی ابتدا میں امریکی تجویز پر سنجیدگی نہیں دکھائی تھی تاہم اب بیک ٹو ڈور مذاکرات کے بعد تصویر کا نیا رخ سامنے آیا ہے۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کا ہے کہ وہ دنیا کی ایک اور جنگ بھی ختم کرانے جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف و سرمایہ کاری کے ذریعے دیگر ممالک سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں، ٹرمپ
  • ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے دیگر ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • تجارت کی بندش، پاکستان فائدے میں، افغانستان کو بھاری نقصان، 4 ہزار بمبار بھیجنے کی دھمکی ہمارے موقف کی توثیق: دفتر خارجہ
  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنےکی ڈیڈلائن دیدی
  • ولادیمیر پوتن کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے امریکی منصوبے کی حمایت
  •  افغان رہنما کی 4  ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے
  • افغان رہنما کی 4 ہزار خود کش حملہ آور بھیجنے کی دھمکی ہمارے مؤقف کی سچائی کو ثابت کرتی ہے، دفتر خارجہ
  • چاہتا ہوں یوکرین جمعرات تک امریکی امن معاہدہ قبول کرلے، ڈونلڈ ٹرمپ