کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بھی کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تعریف کی۔ وہیں کانگریس نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے لئے وزیراعظم کی "غیر مشروط تعریف" کو شرمناک اور اخلاقی طور پر نفرت انگیز قرار دیا اور ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے مستقبل پر ان کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بھی کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ مودی نے غزہ سے متعلق نئی پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور صدر ٹرمپ کی تعریف کی، ایسا کرنے کی ان کی بے تابی حیرت انگیز نہیں ہے لیکن جو بات حیران کن، شرمناک اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے وہ یہ ہے کہ مودی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غیر مشروط تعریف کی ہے، جنہوں نے غزہ میں گذشتہ 20 مہینوں کے دوران نسل کشی چھیڑ رکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے ایک آزاد، خودمختار ریاست فلسطین کے مستقبل پر بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جسے بھارت نے نومبر 1988ء میں تسلیم کیا تھا اور جسے اب 150 سے زیادہ ممالک تسلیم کر چکے ہیں۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے یہ تبصرے وزیراعظم مودی کی جانب سے ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کا خیرمقدم کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس کے تحت اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی بھی علامت ہے۔

مودی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا "ہم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی بھی علامت ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لئے انسانی امداد میں اضافے سے انہیں راحت ملے گی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس نے غزہ میں لڑائی روکنے اور کم از کم کچھ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دو سال کی تباہ کن جنگ میں مہینوں کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کا خیرمقدم کہا کہ

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل