ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے معاملہ پر اجلاس ہوا۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے طریقہ کار پر مشاورت ہوئی جب کہ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف رولز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے کو90 روز کے اندر لازمی سنانے اور کاز لسٹ میں شامل کیسز روز نمٹانے کو جج کارکردگی سے منسلک کرنے کی تجاویز شامل کی گئیں جب کہ تمام ممبران کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ججز کی کارکردگی

پڑھیں:

سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کریں گے۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز، محفوظ فیصلہ 90 روز میں لازمی سنانے کی تجویز
  • پنجاب: ماحولیاتی صورتحال جانچنے کیلئے ایئرکوالٹی سسٹمز فعال کر دیے گئے
  • جسٹس طارق ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ میں تمام درخواستیں خارج ‘سپریم کورٹ  میں اپیل 29 ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر 
  • صدر کو ججوں کے ٹرانسفر کا اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
  • سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر