27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر اختلافات، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) 27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر اختلافات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔
وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے، تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
آئینی مسودہ آج سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا، ایک دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت کا 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دیا ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی، پیپلز پارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نکات پر
پڑھیں:
قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس کل طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم ایجنڈے میں شامل نہیں تاہم آئینی ترمیم کا مسودہ ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم ایجنڈے میں شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور 27 ویں آئینی ترمیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کے لیے کابینہ کا اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے تیار کردہ ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 239 کے مطابق، کسی بھی آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سخت آئینی طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ سینیٹ میں مسودہ پر بحث کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بل بھجوایا جائے گا جہاں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔