سولر پاور سے پیدا شدہ بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیکس 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکیج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے لیے 10 لاکھ روپے، جزوی متاثرہ گھروں کے لیے 3 لاکھ، مکمل تباہ شدہ کچے گھروں کے لیے 5 لاکھ اور جزوی نقصان کی صورت میں 1.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-17
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4949 روپے پر جاپہنچیں۔