data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان نے قراردیا ہے کہ نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں کوئی چیز لکھی ہو تووہ حق مہر میں شامل نہیں، حق مہروہی ہوگاجو نکاح نامہ کی انٹری نمبر 13 میں درج ہوگا۔بینچ نے نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں درج مکان فراہمی کادرخواست گزار خاتون کامطالبہ مستردکردیا۔ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے خاتون سکینہ بی بی کی جانب سے محمد رفیق اوردیگر کیخلاف حق مہر کی ادائیگی کے معاملے پر دائر درخواست پرسماعت کی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ دستاویزی ثبوت درخواست گزار خاتون سکینہ بی بی کے خلاف ہیں، حق مہر کامعاملہ ختم ہے، موقع پرایک لاکھ روپے وصول کرلیے۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہیہ شرعی معاملہ ہے ہمیں محتاط رہنا چاہیے، ایک لاکھ روپے نہ دیتے تو مکان دینا پڑتا، غالباً ایک لاکھ روپے حق مہر اداہوگیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نکاح نامہ کی انٹری

پڑھیں:

 بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار

پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔ 

عدالت کیجانب سے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔ 

کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،  عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی تھی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5  دسمبر تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • نیانظام؛سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے
  • خاتون بازیابی کیس: پولیس نے کچھ نہ کیا تو سختی ہو گی: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • خاتون اغواء کیس، خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک پروائرل ، لاہورہائیکورٹ برہم
  • کھانے کا اہتمام نہیں ہوگا، معذرت قبول کریں، شادی کا دعوت نامہ وائرل
  • ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘: عدلیہ سے متعلق ڈائیلاگ وائرل، یوٹیوب سے حذف ہونے پر صارفین نے سوالات اٹھا دیے
  • خاتون اغوا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
  • دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ، پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے
  • آئینی عدالتیں اور پاکستان کے عدالتی نظام کا نیا موڑ
  • عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں‘ 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں‘ جسٹس حسن اظہر