اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق رجسٹرارآفس نے تمام درخواستوں کو باقاعدہ نمبرالاٹ کردیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجازاسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائرکیں۔ پانچوں ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔