ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس ایمل ولی خان پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، شاہ لطیف پولیس کا بڑا ایکشن، مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے دھنی پرتو گوٹھ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمود، نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ڈاکوؤں محمد نواز اور محمود کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان نصار اور محمد خان کو تھانہ شاہ لطیف منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ میگزین، 2 موٹر سائیکلیں، 2 قیمتی لیپ ٹاپ، 9 موبائل فونز، 50 ہزار روپے نقد اور 3 عدد پرس برآمد کیے گئے ہیں