City 42:
2026-07-24@13:41:39 GMT

رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک : پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

 معروف خلیجی اخبار نے فلکیاتی ماہرین کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ امارات میں عید الفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ جمعہ، 20 مارچ ہوگی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے جاری کی ہے، جس کے مطابق رمضان 1447 ہجری کا چاند منگل، 17 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ تاہم اس شام چاند دیکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

 فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان کا آغاز جمعرات، 19 فروری 2026 سے متوقع ہے جبکہ رمضان المبارک 30 دن کا مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 اگر فلکیاتی پیش گوئیاں درست رہیں تو یکم شوال اور عید الفطر جمعہ، 20 مارچ 2026 کو ہوگی، اس تناظر میں پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

 تاہم اصل تاریخوں کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہوگا۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا امکان

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل