کیڈٹ کالج وانا حملے کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی  "زاہد" نے کی، خارجی نور ولی محسود  کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی-

سیکورٹی ذرائع  نے کہا کہ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا، افغان طالبان کی طرف سے فتنہ الخوارج پر دباؤ رہتا ہے کہ اپنی اصلی شناخت استعمال نہ کریں کیونکہ ان پر پاکستان اور دوست ممالک کا دباؤ بڑھتا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خوارج "جیش الہند" کا متعدد بار نام لیتے ہوئے اردو میں بات کر رہا ہے تا کے اصل شناحت سامنے نہ آئے، اس حملے کیلئے تمام سازوسامان افغانستان سے فراہم کیا گیا ۔جس میں امریکی ساختہ ہتھیار شامل تھے۔

کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد پاکستان میں سیکورٹی خدشات بڑھانا تھا جو کہ بھارتی ایجنسی RAW کی ڈیمانڈ تھی، حملے میں مارے گئے افغان دہشتگردوں کی شناخت نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے۔

نیشنل ایکشن پلان  اور عزم اے استحکام کے تحت آخری دہشتگرد ختم ہونے تک انشاءاللہ آپریشن جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکورٹی ذرائع حملے کی

پڑھیں:

کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، طلبا اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے حملے کو پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 دہشت گرد جو کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، انہیں انتظامی بلاک تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کیڈٹس کے رہائشی حصوں سے کافی فاصلے پر ہے۔ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ تمام طلبا کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے 10 نومبر کی رات کیڈیٹ کالج وانا کے مرکزی دروازے پر دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گیٹ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے وقت کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے، جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔ اب تک 115 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 535 کیڈٹس اور عملہ اندر موجود ہیں، جن کی مرحلہ وار محفوظ انخلا جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی

فورسز کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد اسلام یا پاکستان کی خوشحالی سے کسی طور پر تعلق نہیں رکھتے، اور ان کے خلاف کارروائی تمام عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ اسلام آباد کے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہونے والے خودکش حملے سے منسلک نیٹ ورک کی کارروائیوں کا تسلسل ہے، جنہیں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سرپرستی اور افغان طالبان کے سہولت کاروں کی مدد حاصل ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دہشت گرد نیٹ ورک کے تمام روابط اور معاونت کاروں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cadet college wana آپریشن سیکیورٹی وانا

متعلقہ مضامین

  • کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنیوالے تمام دہشتگرد افغانی تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
  • کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی: سیکیورٹی ذرائع
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خوش کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، طلبا اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع
  • وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن
  • جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ، بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، دو خوارج ہلاک
  • کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کا حملہ؛سیکورٹی فورسز نے2خوارجی ہلاک کردیئے