اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.

5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔

ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملین ڈالر

پڑھیں:

اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا ہے، جبکہ یورپی یونین دوسرا اور متحدہ عرب امارات تیسرا بڑا عطیہ دہندہ رہا۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کوآرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی، جو عالمی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس سال 1.46 بلین ڈالر کی امداد دی، جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی عالمی امداد کا 7.1 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال عالمی انسانی امداد کا حجم 20.5 بلین ڈالر رہا، جس میں سب سے بڑا حصہ امریکا اور پھر یورپی یونین نے فراہم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024ء میں سب سے زیادہ 44 فیصد عالمی امداد فلسطین کو گئی، جب کہ سوڈان کے بحران کے لیے 600 ملین ڈالر اور افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی ہنگامی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان
  • ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • طور خم سرحد کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان
  • پاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟
  • جی 20کے ارب پتیوں کی سالانہ آمدن بھوک کے خاتمے کے لیے کافی
  • ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • ’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی دواؤں کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی
  • سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
  • اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا