اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.

46 فیصد تک کااضافہ کر دیا۔ اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اضافے سے 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.14 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ایل این جی کی قیمت

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا