صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعٰفی دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعٰفی دے دیا۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صاحبزاد حامد رضا نے کہا کہ اپنے خلاف کیسز اور سزا کی وجہ سے بطور سیکریٹری اطلاعات تحریک کو وقت نہیں دے پا رہا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی قبول کیا جائے۔ ترجمان اخونزادہ حسین کے مطابق حامد رضا نے چند روز پہلے مستعفی ہونے کا پیغام بھیجا تھا، البتہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حامد رضا کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عزم مصمم ہو تو میرٹ، محنت، دیانت، عدل و انصاف اور مساوات کے درخشاں اصولوں پر مبنی فلاحی معاشرے کی تعمیر کیلئے اب بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان
پڑھیں:
قطر کا افغان امن عمل میں اہم کردار، مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی: صدر زرداری
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار’’دی پیننسولا ‘‘کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قطر نے خصوصاً حماس اور بین الاقوامی فریقوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے اور امریکہ اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار اور پاکستان کے علاقائی تحفظات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔
3 ماہ کے لیے بجلی 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
صدر مملکت نے کہا کہ دوحہ عالمی عمل کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پر اشتراکی امکانات پیدا کرنا ہے، ہم غربت، تعلیم اور صحت کے مسائل سے کوسماجی تحفظ اور انسانی وسیلے میں سرمایہ کاری کے ذریعے حل کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی براہ راست روزگار اور زندگی کو متاثر کرتی ہے، دوحہ اعلامیہ میں سماجی تحفظ اور موسمیاتی موافقت کو تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کو براہِ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، وسیلہ تعلیم اور نشوونما جیسے پروگرام بچوں کی تعلیم اور غذائی معیار کو بہتر بنا رہے ہیں، پاکستان کی سماجی پالیسی دوحہ اعلامیے کے اس اصول کے مطابق ہے جس میں یونیورسل سوشل پروٹیکشن اور جامع معاشی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔
نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلئے پیغام
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے نقد امداد نے تیز بحالی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان سماجی تحفظ نظام کو موسمیاتی استحکام کیلئے مزید مضبوط بنا رہا ہے، بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل والٹس خواتین کی مالی خود مختاری بڑھا رہے ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں خواتین بااختیار اور نوجوان باعزت روزگار پائیں۔