اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 159 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
دوپہر 2 بجے تک بینچ مارک 100 انڈیکس 158,871.96 پر موجود تھا، جو 926.94 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
دورانِ کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس نے 159,046.
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +1002.28 points (+0.63%) at midday trading. Index is at 158,947.31 and volume so far is 503.64 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/etrEUQo0YE
— Investify Pakistan (@investifypk) September 24, 2025
سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مینوفیکچرنگ کمپنیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹر میں دیکھنے میں آئی۔
مثبت کارکردگی دکھانے والے اہم شیئرز میں این آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل رہے۔
واضح رہے کہ بدھ ہی کے روز حکومت پاکستان اور 18 بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کے بحران سے نمٹنے کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مالیاتی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
منگل کے روز بھی پی ایس ایکس مثبت اختتام پذیر ہوا تھا، اگرچہ کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اس روز کے ایس ای 100 انڈیکس 390.36 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد اضافے کے بعد 157,945.03 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر ایشیائی مارکیٹس بدھ کو دباؤ کا شکار رہیں، وال اسٹریٹ پر گراوٹ اور امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے مستقبل کی شرحِ سود کے حوالے سے غیر واضح بیانات کے باعث سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھے، ایشیائی حصص کی کارکردگی کمزور اقتصادی اعداد و شمار سے بھی متاثر ہوئی۔
ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسفک شیئرز کا وسیع انڈیکس صبح کے وقت 0.4 فیصد گر گیا، جب کہ امریکی اسٹاکس منفی زون میں بند ہوئے، ایس اینڈ پی 500 تین ہفتوں کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ کے ساتھ 0.6 فیصد نیچے آیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار
آسٹریلوی حصص میں ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ اگست میں توقع سے زیادہ مہنگائی رہی۔،امریکی اسٹاک فیوچرز تاہم مستحکم رہے۔
ایشیائی مارکیٹس رواں ماہ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کچھ سست روی کا شکار ہیں، لیکن اب بھی گزشتہ ایک سال کی بہترین ماہانہ کارکردگی کے لیے راہ پر گامزن ہیں۔
اس کی بڑی وجوہات ڈالر کی کمزوری، ٹیکنالوجی اسٹاکس میں تیزی اور فیڈرل ریزرو کی پالیسی میں نرمی کا دوبارہ آغاز ہے۔
جاپان کا نکی انڈیکس 0.5 فیصد گر گیا کیونکہ ستمبر میں مینوفیکچرنگ سرگرمی 6 ماہ کی سب سے زیادہ تیزی سے سکڑ گئی، جس کی بنیادی وجہ نئے آرڈرز میں کمی رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریفائنری سیکٹر سیمنٹ شیئرز فرٹیلائزر کمرشل بینکس وال اسٹریٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرٹیلائزر وال اسٹریٹ
پڑھیں:
پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کریگا
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی) پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 ء کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے اہداف پر پورا اترنے کے امکانات روشن ہیں، جن میں زرمبادلہ کے ذخائر اور سواپ پوزیشنز سے متعلق اہداف بھی شامل ہیں، اسی طرح مالی سال 2025 ء کے پرائمری بیلنس کے اعداد و شمار بھی آئی ایم ایف کی پیش گوئیوں کے مطابق ہیں۔آئی ایم ایف کی اصلاحات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ پاکستان خصوصا آف شور ڈرلنگ، مائننگ اور ویب 3.0 ٹیکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اس سمت میں ایک اہم سنگ میل اپریل 2025 میں ہونے والا پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم تھا، جس میں 50 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زیادہ مندوبین شریک ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے پاکستان کے آف شور ہائیڈرو کاربن وسائل میں نئی دلچسپی ظاہر کی ہے، جو کہ ملک کے غیر دریافت شدہ قدرتی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ریکو ڈیک جو ایک اہم منصوبہ ہے، آئندہ چند ہفتوں میں مالیاتی بندش (فنانشل کلوز) تک پہنچنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کی لچکدار حیثیت کے باعث معیشت جلد بحالی کی طرف لوٹ آئے گی۔سیلاب کی وجہ سے ریلیف اخراجات میں اضافہ اور سرکاری آمدنی پر دبا متوقع ہے، جس کے باعث مالی سال 2026 ء کئے لیے بجٹ خسارے کا تخمینہ 4.1 فیصد سے بڑھا کر 4.8 فیصد کردیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے اب توقع ہے کہ وہ مالی سال 2026 میں 13 کھرب 60 روپے کے ٹیکس جمع کرے گا، جو پہلے 14 کھرب 10 ارب روپے کا ہدف تھا، یہ کمی سست معاشی بحالی اور سیلاب کے جی ڈی پی پر متوقع اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔اب جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 2.75 فیصد سے 3.25 فیصد کے درمیان لگایا گیا ہے، جو پہلے 3.5 فیصد سے 4 فیصد تھا، زرعی پیداوار کی شرح نمو کو بھی کم کرکے 2.6 فیصد کردیا گیا ہے، کیوں کہ چاول کی فصل میں 15 فیصد اور کپاس میں 10 فیصد تک نقصان کی توقع ہے۔کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0 سے 0.5 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔ٹاپ لائن نے درآمدات کی شرح نمو کا تخمینہ 9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا ہے، جب کہ برآمدات کی شرح نمو کا تخمینہ 4 فیصد سے کم کرکے صرف 1 فیصد کردیا ہے، تاہم ترسیلات زر میں 6 فیصد اضافے کی توقع ہے، اور اگر یہ اس سے زیادہ بڑھیں تو کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک اب مالی سال 2026 ء تک پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا امکان رکھتا ہے، جب کہ پہلے شرح سود میں ممکنہ اضافے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔یہ تبدیلی بنیادی طور پر غذائی افراط زر کے خطرات، سیلاب کے باعث بڑھتے درآمدی بلز، اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے، جن میں اسرائیل اور قطر میں حالیہ کشیدگیاں بھی شامل ہیں جو تیل کی قیمتوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔