گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی جب انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہوگیا جسے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاوس لے کرگئے۔
مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی گورنر ہاوس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفی وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ آج ڈھائی بجے وزیرا علی کا ہاتھ سے لکھا استعفی موصول ہوا ہے جس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد ہوگا۔
علاوہ ازیں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے فوری طور پر علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور کرنے سے معذرت کرلی، استعفی پر گورنر ہاس نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے معاملے پر حتمی آئینی رائے اور مشاورت کے لیے پیر کو قانونی ٹیم کو طلب کرلیا،کل اتوار کے باعث گورنر ہاس کا قانونی عملہ دستیاب نہیں ہوگا، پیر کو استعفی سے متعلق آئینی تقاضوں، ممکنہ پیچیدگیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف نئی دہلی میں طالبان ملاقات کے دوران جھنڈے غائب، بھارت کے سفارتی آداب پر سوال اٹھ گئے وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ سعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں کا آغاز حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کےلئے مہلت مانگ لی سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پرپہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کا استعفی کا استعفی موصول خیبر پختونخوا کے لیے
پڑھیں:
گورنر کی منظوری کے بعد پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ
پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ ہوگیا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 نافذ کر دیئے گئے۔موٹر وہیکل آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں، ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک سسٹم میں بڑے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، 2000 سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔اس کے علاوہ اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، 2 ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ٹرالر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔آرڈیننس کے تحت دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔