امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے چین پر اضافی درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر چین پر 100 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نومبر سے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، امریکی مصنوعات کے تحفظ کے لیے سخت تجارتی اقدامات کیے جائیں گے۔

چینی مصنوعات پر پہلے ہی امریکا کی جانب سے 30 فیصد ٹیرف عائد ہے۔اب نئے درآمدی ٹیکس کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹیں گر گئیں۔

ٹرمپ نے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا تھا کہ چین نے دنیا بھر کے ممالک کو نایاب معدنیات کی برآمدی پابندیوں سے متعلق خط بھیجے ہیں۔

امریکی صدرکی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد ٹیرف نافذ
یہ نایاب معدنیات اسمارٹ فونز، برقی گاڑیوں، فوجی آلات اور قابلِ تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہوتی ہیں اور ان کی پیداوار اور پراسیسنگ میں چین عالمی سطح پر سب سے آگے ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین کو دنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے چین کے رویے کو انتہائی دشمنانہ قرار دیا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ وہ ممکنہ طور پر چینی صدر شی جن پھنگ سے (APEC) اجلاس میں نہیں ملیں گے، جو رواں ماہ جنوبی کوریا میں ہونا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیصد ٹیرف عائد امریکی صدر پر اضافی کا اعلان

پڑھیں:

روس کی واٹس ایپ پر مکمل پابندی عائد کرنے کی دھمکی

روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔

خبررساں ادارے کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

روسی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کالز پر اگست پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایک سلسلہ ہے۔ حکام کی جانب سے ان پلیٹ فارمز (بشمول میٹا) پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فراڈ اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات نہ شیئر نہیں کر رہے۔

جمعہ کے روز روسکومنیڈزور نے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ جرائم سے نمٹنے اور بچنے کے لیے بنائے گئے ضوابط کا پاس کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس کی واٹس ایپ پر مکمل پابندی عائد کرنے کی دھمکی
  • ٹرمپ کا تھرڈ ورلڈ کے تمام ممالک سے لوگوں کی امریکا ہجرت روکنے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کو ’بیوقوف‘ قرار دینے پر نیا تنازع
  • صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد اضافہ، ٹیرف میں کمی کی درخواست
  • پاکستان ایران سے بجلی کتنے روپے فی یونٹ خریدتا ہے؟ سینیٹ میں وضاحت
  • وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، صدر ٹرمپ نے بڑا حکم جاری کردیا
  • ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم
  • یوکرین کا ٹرمپ امن فارمولے پر آمادگی کا اعلان، جنگ کے خاتمے کی امیدیں بڑھ گئیں
  • روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ