‘انعام جیتنے والی خاتون کی بہت مدد کی تھی،’ ٹرمپ کا نوبیل پرائز نہ ملنے کے بعد پہلا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو کافی عرصے سے نوبل انعام برائے امن پر نظریں جمائے بیٹھے تھے، ایوارڈ وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو ملنے کے بعد پہلا ردعمل دے دیا ہے۔
رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماریا کورینا ماچادو نے انہیں فون کر کے نوبل انعام ان کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا
ٹرمپ نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے والی خاتون نے آج مجھے فون کیا اور کہا کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ ہی اس کے اصل حقدار ہیں۔
امریکی صدر نے مزاح میں کہا کہ میں نے ان سے یہ نہیں کہا کہ پھر انعام مجھے دے دو، لیکن میرا خیال ہے کہ وہ شاید ایسا کرتی۔ میں نے اس کی بہت مدد کی ہے، اور مجھے خوشی ہے کیونکہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔
دوسری جانب، ماریا کورینا ماچادو نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے نوبل امن انعام کو وینزویلا کے عوام اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام منسوب کیا۔
یہ بھی پڑھیے: نوبیل انعام سے محرومی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی، مگر سوشل میڈیا پر طوفان
انہوں نے لکھا کہ یہ اعزاز تمام وینزویلینز کی جدوجہد کی پہچان ہے، جو آزادی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم صدر ٹرمپ، امریکی عوام، لاطینی امریکا کے لوگوں اور دنیا کی جمہوری قوموں کے شکر گزار ہیں جو ہماری جدوجہد میں ساتھ دے رہے ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ میں یہ انعام وینزویلا کے مظلوم عوام اور صدر ٹرمپ کو ان کی فیصلہ کن حمایت کے اعتراف میں وقف کرتی ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump Nobel Prize ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام برائے امن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام برائے امن ماریا کورینا ماچادو ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
لاہور: میٹرو بس میں سونے کی بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار
—فائل فوٹوزلاہور کی میٹرو بس میں خواتین کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی کے مطابق متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر ملزم خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ برقعہ پوش ملزم خواتین میٹرو بسوں میں بالیاں، نقدی اور موبائل چراتی تھیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار خواتین سے بالیاں اور چھینی گئی نقدی برآمد ہوئی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔