Jasarat News:
2026-07-24@04:27:36 GMT

ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے یہ فوری فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی لیے دارالحکومت میں اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے تاکہ سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جاسکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا موثر طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی ماری گئی تھی جن کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور جائے وقوعہ کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار