گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منطوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنی کے ایک توئٹ میں خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کا دستنویس استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
Today at 2:30 pm, the handwritten resignation advice of the CM Khyber Pakhtunkhwa wa duly received and acknowledged by Governor House.
After thorough scrutiny and legal formalities as per the Constitution & relevant laws, subject resignation will be processed in due course of… pic.twitter.com/Yn7uA5sjcF
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 11, 2025
فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دست نویس استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوا اور اس کی وصولی کی تصدیق کر دی گئی۔
آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق تفصیلی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد یہ استعفیٰ مناسب وقت پر کارروائی کے لیے عمل میں لایا جائے گا‘۔
In respectful compliance of the orders of my leader, and Founding Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf, Imran Khan, it is my honour to tender my resignation from the Office of the Chief Minister, Khyber Pakhtunkhwa.
When I took over as Chief Minister, the province was faced with a… pic.twitter.com/b43onAVAby
— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 8, 2025
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر ہاؤس معاملے کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گا تاکہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہوں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹاتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا قائدِ ایوان نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم، علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی
سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پہلی بار پی کے 70 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں اپنے قائد کے حکم کی تعمیل کر رہا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استعفی علی امین گنڈا پور فیصل کریم کنڈی گورنر کے پی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی علی امین گنڈا پور فیصل کریم کنڈی گورنر کے پی وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔
کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مستعفی ہو جانے کے بعد نئے وزیراعلی کا انتخاب پیر کو ہوگا لیکن اس انتخابی عمل پراپوزیشن کی جانب سے سوالات اٹھا لیے گئے ہیں۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے دوسرا استعفی ہفتے کو گورنرخیبرپختنخواہ فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا گیا جس پر گورنر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ موصول ہو چکا ہے لیکن ان کی قانونی ٹیم پیر کو اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب سیاسی اور قانونی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کے استعفے کے حوالے سے اعلامیہ جاری ہوئے بغیر دوسرے وزیر اعلیٰ کا کیسے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ حیران کن بات ہے ایک صوبے کے دو وزیراعلیٰ کیسے بن رہے ہیں، ایک کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی، کیسے سیاسی نابالغوں کے ساتھ ہمارا واسطہ پڑا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار غیر قانونی ہے، ایک وزیراعلیٰ موجود ہے تو دوسرے وزیراعلیٰ کا کیسے انتخاب کیا جاسکتا ہے، صوبائی کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی تو کیسے نئے وزیراعلی کا انتخاب ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر کوئی عدالت جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کے دوستوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر انہیں پچھتانا پڑے۔
گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی
مزید :